50، 50 لاکھ تنخواہ وصول کرنیوالے مینٹورز فارغ
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے 5 سابق کھلاڑیوں اور ٹیموں کے مینٹورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹیموں کیلئے مینٹورز کی نمائندگی کرنیوالے شعیب ملک، سرفراز احمد، مصباح الحق، وقار یونس اور ثقلین مشتاق کو کارکردگی کا جائزہ لینے بعد گھر بھیجنے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد اور مصباح الحق کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں اہم ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز کپ کا مستقبل خطرے میں! لاکھوں روپے لینے والے مینٹورز کا کیا ہوگا؟
تاہم دونوں سابق کپتانوں کو کیا عہدے دیے جائیں گے، اس حوالے سے کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جنگ بندی: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا امکان روشن
پاکستان اور بھارت کی درمیان جنگ بندی کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے امکانات روشن ہو گئے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھی دورہ پاکستان کے لیے گرین سگنل دے دیا۔ پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے 5 میچز 25 مئی سے 3 جون تک فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف 2 ٹی 20 میچز 17 اور 19 مئی کو کھیلے گی۔ اس کے بعد 21 مئی کو بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد متوقع ہے. اس سے قبل بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے اپنے اعلامیہ میں کہا تھا کہ دورہ پاکستان کے حوالے سے گفتگو جاری ہے۔ تاہم کھلاڑیوں اور عملے کی حفاظت اور تحفظ بورڈ کی اولین ترجیح ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دورے سے متعلق تمام فیصلے پاکستان کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کئے جائیں گے۔واضح رہے کہ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت جنگ کے باعث دورہ پاکستان مؤخر کر دیا تھا۔