مفکر پاکستان شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی اہلیہ سرداربیگم کی برسی 23 مئی کو منائی جائے گی
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)مفکر پاکستان شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی اہلیہ سردار بیگم کی برسی 23 مئی کو منائی جائے گی۔ سردار بیگم جسٹس جاوید اقبال اور منیرہ اقبال کی والدہ تھیں اور علامہ اقبال کی تیسری زوجہ تھیں۔ علامہ اقبال کی پہلی شادی زمانہ طالبعلمی میں کریم بی بی کے ساتھ ہوئی، جن کا تعلق گجرات کے ایک اعلی خاندان سے تھا۔
یہ شادی 4 مئی 1893 کو ہوئی لیکن کامیاب ثابت نہ ہو سکی، اور 1913 میں علیحدگی ہو گئی۔(جاری ہے)
علامہ اقبال تا عمر ان کے اخراجات اور نان نفقہ کے ذمہ دار رہے۔ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی دوسری شادی 1910 میں مختار بیگم کے ساتھ ہوئی جو 1924 میں پہلے بچے کی پیدائش کے دوران انتقال کرگئیں، جس کے بعد علامہ محمد اقبال کی تیسری شادی سردار بیگم سے ہوئی تھی جو جسٹس جاوید اقبال اور منیرہ اقبال کی والدہ تھیں۔واضح رہے کہ سردار بیگم کی جمع پونجی سے جاوید منزل (موجودہ علامہ اقبال میوزیم) کی سات کنال زمین خریدی گئی تھی لیکن ان کو اس گھر میں صرف تین دن رہنا ہی نصیب ہوا۔ سردار بیگم کا انتقال 23 مئی 1935 کو ہوا اور ان کو لاہور میں بی بی پاک دامناں سے ملحقہ قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے علامہ محمد اقبال کی علامہ اقبال سردار بیگم
پڑھیں:
حلقہ این اے 66 ‘ بڑا اپ سیٹ‘ نثار چیمہ کی جگہ بلال فاروق تارڑ نامزد
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) این اے 66 وزیر آباد کے ضمنی الیکشن میں سب سے بڑا اپ سیٹ ہوگیا۔ مسلم لیگ نون کی قیادت نے اپنا امیدوار تبدیل کرتے ہوئے اس حلقے سے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کے بھائی بلال فاروق تارڑ کو اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ وزیر آباد اور گکھڑ میں تارڑ برادران اور ان کے ساتھیوں کے ڈیروں پر جشن کا سماں، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے۔ تفصیلات کے مطابق این اے 66 وزیرآباد میں پی ٹی آئی کے محمد احمد چٹھہ کو عدالت کی طرف سے سزا ملنے کے بعد الیکشن کمشن نے یہ حلقہ خالی قرار دے دیا تھا۔ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت مری میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیرِاعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار، وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف اور دیگر رہنما بھی شریک تھے۔ میاں نواز شریف نے این اے 66 وزیر آباد سے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کے بھائی بلال فاروق تارڑ کو اپنا امیدوار نامزد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ 2018ء کے الیکشن میں مسلم لیگ نون نے ان کے بھائی اور سابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر نثار چیمہ کو ٹکٹ جاری کر دیا اور وہ کامیاب ہو گئے۔ تاہم 2024ء کے الیکشن میں ڈاکٹر نثار چیمہ کامیاب نہ ہو سکے اور 60 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے کامیابی پی ٹی آئی کے محمد احمد چٹھہ کے حصے میں آئی، محمد احمد چٹھہ نے ایک لاکھ 60 ہزار 676 ووٹ اور ڈاکٹر نثار چیمہ نے ایک لاکھ 633 ووٹ حاصل کئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن ہارنے کے بعد ڈاکٹر نثار چیمہ نے پارٹی قیادت کے خلاف بیان بازی کی تھی جوکہ ریکارڈ پر ہے اور یہی بات انہیں لے ڈوبی ہے۔