فرانس نے اسمگل کیے گئے متعدد تاریخی نوادرات پاکستان کو واپس کردیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز

فرانس کی حکومت نے بلوچستان سے سمگل کیے گئے متعدد تاریخی نوادرات پاکستان کو واپس کر دیئے ہیں۔
سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ قیمتی آثار قدیمہ فرانسیسی کسٹمز نے گزشتہ برسوں میں ضبط کیے تھے، جو اب پیرس میں پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کیے گئے ہیں اور انہیں پاکستان بھیج دیا گیا ہے۔
یہ تاریخی نوادرات یونیسکو کے 1970ء کے کنونشن کے تحت ضبط کیے گئے تھے، جس کا مقصد ثقافتی ورثے کی غیرقانونی درآمد، برآمد اور ملکیت کی منتقلی کو روکنا ہے۔ پاکستان اور فرانس دونوں ہی اس معاہدے کے فریق ہیں۔

پاکستانی سفارت خانے اور فرانسیسی حکام کے درمیان طویل تعاون اور کوششوں کے بعد یہ نوادرات محفوظ طریقے سے پاکستان منتقل کیے گئے ہیں۔ یہ اقدام پاکستان اور فرانس کے درمیان ثقافتی شعبے میں دوطرفہ تعاون کی ایک اہم مثال ہے۔

پاکستان کے لیے ان نایاب اور تاریخی نوادرات کی واپسی انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ قدیم تہذیبوں سے ہمارے تعلق کی ایک زندہ علامت ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراگر بھارت نے پانی روکا تو چینی ٹیکنالوجی سے بھارتی ڈیم تباہ کریں گے، محمد عارف اگر بھارت نے پانی روکا تو چینی ٹیکنالوجی سے بھارتی ڈیم تباہ کریں گے، محمد عارف پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات نے متوقع تاریخ بتادی نو مئی ایف آئی آرز کا معاملہ: سپریم کورٹ نے فواد چودھری کا کیس دوبارہ ہائیکورٹ بھجوا دیا بھارت میں پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار یوٹیوبر کا تعلق بی جے پی سے نکلا جعفر ایکسپریس حملے کی تشہیر سے بھارت کا دہشتگردوں سے گٹھ جوڑ بے نقاب بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کا بلوچستان میں مداخلت کا بڑا ثبوت سامنے آگیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: تاریخی نوادرات کیے گئے

پڑھیں:

اٹلی میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی ، 20 لاکھ افراد کا تاریخی مظاہرہ، 100 سے زائد شہروں میں ہڑتال

اٹلی بھر میں فلسطینی عوام کے حق میں ایک تاریخی اور بے مثال مظاہرے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 20 لاکھ افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ ملک کے100 سے زائد شہروں میں عام ہڑتال کی گئی، جس کے دوران نقل و حمل، تعلیمی ادارے اور دیگر اہم شعبے مکمل طور پر معطل رہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سب سے بڑا اجتماع روم میں ہوا جہاںسی جی آئی ایل یونین کے مطابق3 لاکھ سے زائد افراد نے احتجاج میں شرکت کی۔ مظاہرین نے نہ صرف اسرائیلی مظالم کی مذمت کی بلکہ عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ بھی کیا۔
ملک بھر میں نظام زندگی مفلوج
ہڑتال میں تقریباً 60 فیصد عوام نے شرکت کی
میلان میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے سڑکوں پر مارچ کیا
فلورنس میں مظاہرین نے اسرائیل کی ورلڈکپ کوالیفائر سے معطلی کا مطالبہ کیا
ٹورین، بولونیا، نیپلز سمیت مختلف شہروں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں
مظاہروں کے دوران بعض مقامات پراسموک بم بھی استعمال کیے گئے۔
احتجاج کا دائرہ یورپ بھر میں پھیلنے لگا
اٹلی کے بعداسپین اور پرتگال میں بھی بڑے پیمانے پر احتجاج کی کال دی گئی ہے۔
میڈرڈ اور بارسلونا میں ہزاروں افراد سڑکوں پر آنے کی تیاری میں ہیں۔
اسپین کے شہریوں نےاسرائیلی ٹیموں پر بین الاقوامی مقابلوں سے پابندی کا مطالبہ بھی کر دیا ہے
پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں بھی بڑے مظاہروں کی توقع ہے۔

اسرائیل کی حمایت پر اٹلی کی حکومت پر عوامی دباؤ

مظاہروں کے بعد اٹلی کی حکومت پر اسرائیل کی کھلی حمایت ختم کرنے کا دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف یورپ کو یک زبان ہو کرعملی اقدام کرنا ہوگا۔

یہ مظاہرے اس بات کا ثبوت ہیں کہ فلسطین کا مقدمہ صرف مشرقِ وسطیٰ تک محدود نہیں رہا، بلکہ دنیا بھر کے عوام کی آواز بن چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اٹلی میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی ، 20 لاکھ افراد کا تاریخی مظاہرہ، 100 سے زائد شہروں میں ہڑتال
  • بھارت کی طبیعت دوبارہ ٹھیک کرنی پڑی تو  پہلے سے بہتر علاج کریں گے: سکیورٹی ذرائع
  • فیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی سے آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی ملی، مریم نواز
  • آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے
  • پابندیوں کی بحالی کا مطلب ایران کیساتھ سفارتکاری کا خاتمہ نہیں، فرانس
  • پیرس سمیت پورے فرانس میں حکومت مخالف مظاہرے، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے
  • حسین آبادی میوزیم —  گلگت بلتستان کا سب سے بڑا نجی میوزیم
  • سیلاب سے ٹریک متاثر، ٹرینیں تاخیرکا شکار، متعدد اسٹاپ ختم
  • سپریم کورٹ نے اختیارات سے تجاوز پر برطرف ایس ایچ او کی اپیل پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں پرتشدد مظاہرے، متعدد افراد ہلاک، دو سو سے زائد زخمی