پکتیکا: گل بہادر گروپ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ‘ 70سے زائد دہشت گعد ہلاک ‘ اہم سر غنہ شامل : سیکورٹی حکام
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
راولپنڈی+ اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) سکیورٹی حکام کے مطابق 17 اکتوبر کی رات کو ایک انتہائی ٹارگٹڈ انداز میں خارجی گل بہادر گروپ کے پکتیکا کے علاقوں میں موجود دہشتگرد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا ۔سکیورٹی حکام نے کہا کہ انٹیلیجینس ذرائع کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق ان موثر اسٹرائیکس میں خارجی گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد خارجی جن میں اہم خارجی سرغنہ بھی شامل تھے جہنم واصل ہوئے سیکیورٹی حکام کے مطابق خوارجی گل بہادر گروپ پاکستان میں دہشت گردی کی بڑی اور متعدد وارداتوں میں ملوث ہے اور افغانستان سے پاکستان میں داخل ہو کر دہشت گردانا حملوں میں ملوث ہے سکیورٹی حکام نے کہا کہ سترہ اکتوبر کو خادی، شمالی وزیرستان میں بھی اسی گروپ نے ناکام VBIED حملہ کیاحملے میں 3 خواتین، 2 بچے اور ایک جوان شہید ہوئے، سکیورٹی حکام نے کہا کہ 17 اکتوبر کی رات خارجی گل بہادر گروپ پر مستند اسٹرائیکس میں مارے جانے والے اہم خارجی سرغنوں میں خارجی فرمان عرف الکرامہ شامل ہے، سکیورٹی حکام نے کہا کہ خارجی صدیق اللہ داوڑ، خارجی غازی مداخیل، خارجی مقرب اور خارجی قسمت اللہ بھی واصل جہنم ہوئے، اس کے علاوہ خارجی سرغنہ گلاب عرف دیوانہ، خارجی رحمانی، خارجی عادل اور خارجی فضل الرحمان بھی ہلاک، سکیورٹی حکام نے کہا کہ مارے جانا والا خارجی فضل الرحمان، خارجی گل بہادر کا قریبی رشتہ دار بھی ہے، سکیورٹی حکام کے مطابق خارجی عاشق اللہ عرف کوثر اور خارجی یونس بھی سٹرائیک میں اپنے انجام کو پہنچے، سکیورٹی حکام نے کہا کہ یہ تمام خارجی گل بہادر کے اہم سرغنہ تھے اور انکا مارا جانا ایک اہم اور بڑی کامیابی ہے۔مزید برآں وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اپنے ایکس (ٹویٹ) اکاؤنٹ پر پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ خارجیوں نے بار بار پاکستان کے اندر دہشت گردانہ حملے کی کوششیں کیں جنہیں سیکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں پسپا کیا، ۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ خارجی گل بہادر کے عناصر نے شمالی وزیرستان میں گاڑی پر بم حملہ بھی کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان مخلصانہ طور پر یقین رکھتا ہے کہ آگے کا راستہ افغانستان کی سرزمین سے جاری بھارت نواز دہشت گردی کے مسئلے کو مذاکرات اور افغان حکام کی جانب سے غیر ریاستی عناصر پر کنٹرول کے ذریعے حل کرنے میں مضمر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو اپنی سرحدی سالمیت اور اپنے عوام کی جان و مال کے تحفظ کا مکمل حق حاصل ہے اور ہم افغانستان سے آپریشن کرنے والے دہشت گردوں کو سکون سے رہنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔اسلام آباد سے اپنے سٹاف رپورٹر کے مطابق عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوروف نے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات، شمالی علاقہ جات کی قدرتی خوبصورتی، سیاحت کے فروغ اور میڈیا تعاون کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا۔ (اے پی پی) اور روس کی Sputnik نیوز ایجنسی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کے علاوہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ورلڈ) اور آر ٹی (رشین ٹی وی) کے مابین تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی سفارتی تعلقات استوار ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سکیورٹی حکام نے کہا کہ خارجی گل بہادر گل بہادر گروپ کے مطابق
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔