اسلام آباد:

پاک فوج نے افغان صوبے پکتیکا میں کارروائی کے دوران خارجی گل بہادر گروپ کے کئی ٹھکانے تباہ کردیے جس میں 70 سے زائد خوارج مارے گئے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق 17 اکتوبر کی رات کو ایک انتہائی ٹارگٹڈ انداز میں خارجی گل بہادر گروپ کے  پکتیکا کے علاقوں میں موجود دہشت گرد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، انٹیلی جینس ذرائع کی مصدقہ اطلاعات پر ان موثر اسٹرائیکس میں خارجی گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد خارجی مارے گئے جن میں اہم خارجی سرغنہ بھی شامل تھے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق خوارجی گل بہادر گروپ پاکستان ميں دہشت گردی کی بڑی اور متعدد وارداتوں ميں ملوث ہے اور افغانستان سے پاکستان میں داخل ہو کر دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہے، 17 اکتوبر کو خادي، شمالی وزيرستان ميں بھی اسی گروپ نے ناکام VBIED حملہ کیا جس ميں 3 خواتين، 2 بچے اور ایک جوان شہيد ہوئے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق 17 اکتوبر کی رات خارجی گل بہادر گروپ پر مستند اسٹرائیکس میں مارے جانے والے اہم خارجی سرغنوں ميں  خارجی فرمان عرف الکرامہ،  خارجی صدیق اللہ داوڑ،  خارجی غازی مداخیل، خارجی مقرب اور خارجی قسمت اللہ شامل ہیں، اس کے علاوہ خارجی سرغنہ گلاب عرف دیوانہ، خارجی رحمانی، خارجی عادل اور خارجی فضل الرحمان بھی ہلاک ہوگئے۔

مارا گیا خارجی فضل الرحمان،  خارجی گل بہادر کا قریبی رشتہ دار بھی ہے، خارجی عاشق اللہ عرف کوثر اور خارجی یونس بھی اسٹرائیک میں اپنے انجام کو پہنچے، یہ تمام خارجی گل بہادر کے اہم سرغنہ تھے اور انکا مارا جانا  ایک اہم اور بڑی کامیابی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خارجی گل بہادر گروپ گل بہادر گروپ کے

پڑھیں:

سرحد پار سے دہشت گردی: سیکیورٹی فورسز نے 100 سے زائد خارجی مارے، وفاقی وزیر اطلاعات

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے پاک-افغان بارڈر کے قریب سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کے دوران 100 سے زائد خارجیوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر لکھا کہ پاکستان نےافغان بارڈر سے ملحقہ شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقوں میں گل بہادر گروپ کے خارجی عناصر کے کیمپوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے جنگ بندی کے دوران افغان سرزمین سے آپریٹ کرنے والے خارجیوں نے پاکستان علاقوں میں گھسنے اور متعدد دہشت گردانہ حملوں کی کوششیں کیں، تاہم سکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں ان کوششوں کو ناکام بنا دیا۔سکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائیوں کے دوران 100 سے زائد خارجیوں کو جہنم واصل کیاگیا۔

عطااللہ تارڑ کے مطابق گل بہادر گروپ کے خارجی عناصر نے شمالی وزیرستان میں ایک گاڑی پر بھی آئی ای ڈی حملہ کیا، جس میں کئی شہری اور ایک فوجی شہید، جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے لکھا کہ گل بہادر گروپ کے خلاف گزشتہ شب ٹارگٹڈ کارروائیوں میں تصدیق شدہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق کم از کم 60 سے 70 خارجی اور ان کی قیادت جہنم واصل کی گئی۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • افغان علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، گل بہادر گروپ کے سرغنہ سمیت 70 خوارج ہلاک
  • پکتیکا میں کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب خارجی سمیت 70 سے زائد خوارج ہلاک ہوئے، سیکیورٹی حکام
  • سیکیورٹی فورسز کی پکتیکا میں کارروائی، خارجی گل بہادر کے رشتہ دار سمیت 70 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک
  • دو دنوں میں خوارج گل بہادر گروپ کے 100سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوچکے ، عطا اللہ تارڑ
  • سرحد پار سے دہشت گردی: سیکیورٹی فورسز نے 100 سے زائد خارجی مارے، وفاقی وزیر اطلاعات
  • فورسز نے ٹارگٹڈ کارروائی میں گل بہادر گروپ کے 60 سے 70 خارجیوں کو ہلاک کیا، وزیر اطلاعات
  • 48 گھنٹوں میں خوارج گل بہادر گروپ کے 100 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں، عطا اللہ تارڑ
  • پاکستان کے فضائی حملے: خوارج گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد دہشت گرد ہلاک
  • شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 10 خارجی ہلاک