پاکستان میں منگل23 ستمبر کو کوئی تعطیل نہیں
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
اسلام آباد:۔ پاکستان میں منگل23 ستمبر کوعام تعطیل کی خبروں کے حوالے سے اہم خبر آگئی، سرکاری حکام کے مطابق اس سلسلے میں گمراہ کن خبریں پھیلائی جارہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، جس کے باعث عوام، بالخصوص طلبہ اور سرکاری ملازمین میںبے چینی پائی جا رہی ہے۔
گزشتہ چند روز سے متعدد ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خبریں چلائی جا رہی تھیں کہ ( 23ستمبر2025) ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی جبکہ بعض واٹس ایپ گروپس میں “حکومتی نوٹیفکیشن “کے نام سے جعلی دستاویزات بھی شیئر کی گئیں، جنہوں نے صورتحال کو مزید مشکوک بنا دیا۔
تاہم حقیقت یہ ہے کہ آج منگل کو تعطیل ضرور ہے لیکن صرف سعودی عرب میں، پاکستان میں نہیں۔ سعودی عرب اپنا 95واں قومی دن منانے جا رہا ہے، جو ہر سال 23ستمبر کو 1932 ءمیں مملکت کے اتحاد کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
سعودی عرب کا قومی دن پہلی مرتبہ 1965میں منایا گیا جبکہ 2005ءمیں اسے سرکاری تعطیل قرار دیا گیا۔اس سال یہ دن “Pride in Our Nature کے عنوان سے منایا جا رہا ہے، جس کے تحت سعودی عرب میں سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور بینک بند رہیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آج منگل کو کسی قسم کی تعطیل نہیں ہے اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں بلکہ صرف سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان میں
پڑھیں:
ضمنی بلدیاتی انتخابات: سندھ کے 14 اضلاع میں 24 ستمبر کو عام تعطیل
سندھ حکومت نے 24 ستمبر کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے موقعے پر متعلقہ اضلاع میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ بلدیاتی انتخابات ری پولنگ نتائج، 59نشستوں میں سے 39 پر پیپلز پارٹی کامیاب
یہ فیصلہ صوبے میں 14 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی ضمنی انتخابات کے پیش نظر کیا گیا ہے جہاں 28 نشستوں پر پولنگ ہوگی۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ان ضمنی انتخابات میں جن نشستوں پر پولنگ ہو گی ان میں 2ضلع کونسل نشستیں،6 چیئرمین،7 وائس چیئرمین اور13 جنرل وارڈ ممبران کی سیٹیں شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن سندھ کے ترجمان کے مطابق167 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 127 کو انتہائی حساس اور 34 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ ان میں 17 مردوں کے لیے اور 17 خواتین کے لیے جبکہ 134 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔
مزید پڑھیے: سندھ حکومت اور بلدیاتی اداروں کے دعوے بارش کے پانی میں بہہ گئے، فاروق ستار
پولنگ کے دوران 1،512 اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے جن میں 14 ضلعی مانیٹرنگ افسران اور21 دیگر مانیٹرنگ افسران شامل ہوں گے۔
ووٹرز کی تعدادرجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 243،187 ہے جس میں 133,038 مرد جبکہ 110,154 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔
انتخابی ضابطہ اخلاقالیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 182 کے تحت تمام سیاسی جماعتوں پر پبلک اجتماعات، ریلیوں، جلسوں اور کارنر میٹنگز پر 48 گھنٹے پہلے سے پابندی ہوگی۔
مزید پڑھیں: سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات: مرتضیٰ وہاب صدر کی یوسی 13 سے چیئرمین منتخب
یہ پابندی 22 اور 23 ستمبر کی درمیانی رات سے پولنگ کے اختتام تک مؤثر رہے گی۔
موبائل فون پر پابندیپولنگ اسٹیشنز کے اندر موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد ہو گی، تاہم پولنگ اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کو اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلدیات کے ضمنی انتخابات بلدیاتی انتخابات پولنگ سندھ سندھ 14 اضلاع میں پولنگ سندھ بلدیاتی ضمنی انتخابات سندھ میں عام تعطیل