Jasarat News:
2025-09-22@17:22:14 GMT

پاکستان میں منگل23 ستمبر کو کوئی تعطیل نہیں

اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT

پاکستان میں منگل23 ستمبر کو کوئی تعطیل نہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:۔ پاکستان میں منگل23 ستمبر کوعام تعطیل کی خبروں کے حوالے سے اہم خبر آگئی، سرکاری حکام کے مطابق اس سلسلے میں گمراہ کن خبریں پھیلائی جارہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، جس کے باعث عوام، بالخصوص طلبہ اور سرکاری ملازمین میںبے چینی پائی جا رہی ہے۔

گزشتہ چند روز سے متعدد ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خبریں چلائی جا رہی تھیں کہ ( 23ستمبر2025) ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی جبکہ بعض واٹس ایپ گروپس میں “حکومتی نوٹیفکیشن “کے نام سے جعلی دستاویزات بھی شیئر کی گئیں، جنہوں نے صورتحال کو مزید مشکوک بنا دیا۔

تاہم حقیقت یہ ہے کہ آج منگل کو تعطیل ضرور ہے لیکن صرف سعودی عرب میں، پاکستان میں نہیں۔ سعودی عرب اپنا 95واں قومی دن منانے جا رہا ہے، جو ہر سال 23ستمبر کو 1932 ءمیں مملکت کے اتحاد کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

سعودی عرب کا قومی دن پہلی مرتبہ 1965میں منایا گیا جبکہ 2005ءمیں اسے سرکاری تعطیل قرار دیا گیا۔اس سال یہ دن “Pride in Our Nature کے عنوان سے منایا جا رہا ہے، جس کے تحت سعودی عرب میں سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور بینک بند رہیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آج منگل کو کسی قسم کی تعطیل نہیں ہے اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں بلکہ صرف سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان میں

پڑھیں:

حکومت کا 24 ستمبر کو تعطیل کا اعلان، نوٹی فکیشن جاری

سندھ حکومت نے صوبے کے 14 اضلاع میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کے موقع پر تعطیل کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے متعلقہ حلقوں میں اسکولوں کی تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق بلدیاتی ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 24 ستمبر کوتعطیل ہوگی۔

دوسری جانب سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے پیش نظر محکمہ تعلیم سندھ نے ضلعی تعلیمی افسران اور ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولز کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی ضمنی انتخابات والے اضلاع میں اسکولوں میں پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم سندھ کی ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولز اور ضلعی تعلیمی افسران کو تعاون کے احکامات بھی جاری کیے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق گھوٹکی، سکھر، خیرپور، میرپور خاص، عمر کوٹ، مٹیاری، حیدرآباد، جامشورو، دادو، بدین اور ٹھٹہ میں تعطیل ہوگی۔

اس کے علاوہ کراچی ویسٹ، کراچی ایسٹ اور کیماڑی کے اضلاع میں بھی 14 ستمبر بروز بدھ اسکول، سرکاری و دیگر کاروباری ادارے بند رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کا 24 ستمبر کو تعطیل کا اعلان، نوٹی فکیشن جاری
  • حکومت کا 24 ستمبر کو تعطیل کا اعلان، نوٹی فکیشن جاری
  • کراچی سمیت سندھ کے 14 اضلاع میں 24ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان
  • 24 ستمبر کو عام تعطیل ؛  نوٹیفکیشن جاری
  • 23 ستمبر کو چُھٹی ؟ حقیقت سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے علاوہ دنیا میں ہمارا کوئی مددگار نہیں، صیہونی میڈیا
  • خطے کی نئی کروٹ
  • سعودی عرب کے قومی دن پر ملک بھر میں عام تعطیل
  • سعودی عرب کے قومی دن پر عام تعطیل کا اعلان