طورخم بارڈر پر اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی
اشاعت کی تاریخ: 15th, September 2025 GMT
راولپنڈی:
طورخم بارڈر پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے پاکستان لائے جانے والے شہد کی مکھیوں سے بھرے ٹرک سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔
خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اے این ایف کی ٹیم نے افغان کارگو گاڑی کو روک کر پشاور منتقل کیا، جہاں تلاشی کے دوران ٹرک کے پچھلے ایکسل شافٹ باکس میں مہارت سے بنائے گئے خفیہ خانے سے 17.
ترجمان کے مطابق ضبط کی گئی منشیات کی کل مقدار 22 کلوگرام ہے جس کی مالیت 24 کروڑ 60 لاکھ روپے بنتی ہے۔ ٹرک کے ڈرائیور مومند اکرام، جو افغانستان کے صوبہ ننگرہار کا رہائشی ہے، کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جب کہ اسمگلروں کے بین الاقوامی گروہ کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
اے این ایف کے مطابق یہ کامیاب کارروائی افغانستان، طورخم اور پشاور میں انٹیلیجنس معلومات، جدید ٹیکنالوجی اور اہلکاروں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ ترجمان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ملک کی سرزمین کو کسی صورت منشیات کی اسمگلنگ کے لیے بین الاقوامی ٹرانزٹ روٹ کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
امریکا: دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 افراد گرفتار
ایف بی آئی سربراہ نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے سربراہ کاش پٹیل نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں داعش سے متاثر گروہ کی جانب سے دہشت گردی کی سازش ناکام بنادی گئی ہے۔
کاش پٹیل نے بتایا کہ ہالووین ویک اینڈ پر ممکنہ حملے کا منصوبہ بنایا گیا تھا جسے ناکام بنادیا گیا ہے۔
ایف بی آئی سربراہ نے بتایا کہ اس معاملے میں مشتبہ افراد نے “پمپکن ڈے” کے نام سے منصوبے پر آن لائن بات چیت کی تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے کارروائی میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ایف بی آئی سربراہ کے مطابق گرفتار افراد میں 16 بر س کا ایک نوجوان بھی شامل ہے۔