مکہ مکرمہ میں پاکستانی شہری کو منشیات اسمگلنگ کے الزام میں سزائے موت
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
مکہ مکرمہ میں منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں ایک پاکستانی شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔ سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کر دیا گیا ہے۔
وزارتِ داخلہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ پاکستانی مجرم کو مجاز عدالت نے منشیات اسمگلنگ کے جرم میں سزائے موت سنائی تھی، جسے بعد ازاں سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا۔ تمام عدالتی مراحل مکمل ہونے کے بعد آج مجرم کی سزا پر عمل کیا گیا۔
دوسری جانب وزارتِ داخلہ نے یہ بھی بتایا کہ دمام ریجن میں دہشت گردی کے الزامات میں ملوث ایک سعودی شہری کو بھی سزائے موت دی گئی۔ مجرم پر سکیورٹی اہلکاروں پر حملے، جج کے اغوا اور قتل کے علاوہ تیل کی پائپ لائنوں کو نشانہ بنانے اور دھماکا خیز مواد تیار کرنے کے الزامات ثابت ہوئے۔
سعودی حکام کے مطابق ملک میں منشیات اسمگلنگ اور دہشت گردی جیسے جرائم کے خلاف “زیرو ٹالرنس” پالیسی پر عمل جاری ہے تاکہ امن و امان اور معاشرتی استحکام برقرار رکھا جا سکے۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: سزائے موت
پڑھیں:
وزیرِ داخلہ کی بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر فتنہ الخوارج کے حملے کی مذمت
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی—فائل فوٹووفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے میں امن کمیٹی کے دفتر پر فتنہ الخوارج کے حملے کی مذمت کی ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے حملے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیرِ داخلہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہارِ تعزیت کیا ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردی کی یہ بزدلانہ کارروائی امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش ہے۔
محسن نقوی نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کی ایسی بزدلانہ کارروائیاں عوام کے بلند حوصلے کو غیر متزلزل نہیں کر سکتیں، قوم اور ریاست امن دشمنوں کے سامنے متحد کھڑی ہے۔