میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور کارکنان کیخلاف کیسز درج کئے جا رہے ہیں، ہم نے سچ کا ساتھ نہیں چھوڑنا۔ انہوں نے کہا کہ جو سزائیں ہورہی ہیں یہ وقت گزر جائے گا، ہم میدان میں کھڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی راہنما زرتاج گل نے کہا کہ جنہوں نے الیکشن جیتا ان کو جھوٹے کیسز میں سزائیں سنائی جارہی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہنما پی ٹی آئی زرتاج گل کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور کارکنان کیخلاف کیسز درج کئے جا رہے ہیں، ہم نے سچ کا ساتھ نہیں چھوڑنا۔ انہوں نے کہا کہ جو سزائیں ہورہی ہیں یہ وقت گزر جائے گا، ہم میدان میں کھڑے ہیں، الیکشن کمیشن وقت سے پہلے ممبران کو نا اہل کررہا ہے۔ زرتاج گل نے کہا کہ کرسی آنی جانی چیز ہے، جنہوں نے بانی کا ساتھ نبھایا ان کو سزائیں دی جا رہی ہیں، ہم بانی کے ساتھ ہیں ہم میدان میں کھڑے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی نے کہا کہ زرتاج گل

پڑھیں:

ووٹ کو عزت دو ایک جھوٹا بیانیہ، شفاف انتخابات ہی حل ہیں، اسد قیصر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا یہ کہنا کہ بانی تحریک انصاف کا دور ختم ہوچکا ہے، ایک خام خیالی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مریم نواز کا چیلنج قبول کرتے ہیں۔

اسد قیصر نے الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ (ن) کا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ ایک جھوٹ ثابت ہوا ہے، کیونکہ ن لیگ نے خود ووٹ چوری کرکے حکومت بنائی۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف بار بار یہی مطالبہ کر رہی ہے کہ انتخابات ایک نیوٹرل امپائر کے تحت اور شفاف انداز میں کرائے جائیں تاکہ عوامی مینڈیٹ سامنے آ سکے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سمیت تمام جماعتوں کو شفاف الیکشن میں حصہ لینا چاہیے اور ہمیں ایک جیسی لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی جائے۔ انہوں نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت اور اتحادی جماعتیں خود کو سچا سمجھتی ہیں تو آئندہ الیکشن میں صرف دس نشستیں جیت کر دکھائیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ صاف اور شفاف الیکشن ہی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے عوامی اعتماد بحال ہوگا اور حقیقی مینڈیٹ سامنے آئے گا۔ دفاعی معاہدے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین پاکستانی عوام کے عقیدے اور جذبات سے جڑے ہیں اور اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ یہ ریاست سے ریاست کا معاہدہ ہے اور پاکستانی عوام حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وکلا کو وکیلوں کیخلاف کیسز میں نمائندگی سے روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے، سندھ ہائیکورٹ
  • سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع، مریم نواز نے جیتنے والوں کو خود مبارکباد دی
  • سید جاوید شاہ جیلانی پر جھوٹے مقدمات ختم کیے جائیں، جماعت اسلامی
  • پی ٹی آئی رہنماؤں کو کلاؤڈ برسٹ کی طرح سزائیں ہوئیں، بیرسٹر گوہر
  • ووٹ کو عزت دو ایک جھوٹا بیانیہ، شفاف انتخابات ہی حل ہیں، اسد قیصر
  • خدیجہ شاہ نے سرکاری گاڑی جلانے کے کیس میں سزا کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
  • پی ٹی آئی کی خدیجہ شاہ نے سرکاری جلانے کے الزام میں ملنے والی 5 سال قید کی سزا کو چلینج کردیا
  • بھارتی ریاست کیرالا میں ’دماغ کھانے والے جراثیم‘ کی وبا شدت اختیار کرگئی، 19 افراد ہلاک
  • ساجد عثمانی پر جھوٹے مقدمات ختم کیے جائیں‘ نورحسین اراکانی
  • پی ٹی آئی رہنماؤں کو کلاؤڈ برسٹ کی طرح سزائیں ہوئیں: بیرسٹر گوہر