UrduPoint:
2025-11-06@02:51:43 GMT

کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی سستی کردی گئی

اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT

کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی سستی کردی گئی

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست 2025ء ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ تاہم اس کمی کا اطلاق لائف لائن اور پری پیڈ صارفین پر نہیں ہوگا۔ نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت 1.89 روپے فی یونٹ کم کرنے کی منظوری دی ہے، جو بجلی صارفین کے لیے ایک خوشخبری ہے۔

نیپرا نےبجلی کی قیمت میں کمی کافیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قیمت میں کمی اپریل تا جون2025 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں منظور کی گئی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکڑک سمیت تمام ڈسکوز کے صارفین پر اور اگست تا اکتوبر 2025 کے لیے ہوگا۔ نیپرا کے فیصلے کے مطابق بجلی صارفین کو کمی کا 55 ارب87 کروڑ 40لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے جون 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی بجلی 78 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جون 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کراچی کے سوا باقی ملک کے لیے 78 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔ اس حوالے سے دوسری طر ف حکام کا کہنا تھا کہ سرکلر ڈیٹ 2300 ارب روپے کم ہو کر 1600 ارب روپے رہ گیا ہے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی بہتر ہونے سے 200 ارب روپے سرکلر ڈیٹ کم ہوا، نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ بند ہونے سے 18 ارب روپے کا فرق آیا ہے۔ حکام کے مطابق ٹرانسمشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لاسز میں بھی کمی ہوئی ہے، تمام ڈسکوز کی بجلی کی کھپت میں اوسطا 31 فیصد اضافہ ہوا ہے، صرف کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی بجلی کی فروخت کم ہوئی ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ارب روپے بجلی کی کمی کا

پڑھیں:

کراچی:ٹریفک پولیس اہلکار کا ای چالان سے بچنے کیلئے انوکھا کام، شہری نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

 کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کی نامکمل نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکل چلانے کی ویڈیو سامنے  آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ٹریفک پولیس اہلکار نے خود شہر میں نافذ ہونے  والے ای چالان سے بچنے کے لیے اپنی موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ پر موجود نمبرز ہی غائب کر دیے۔شہری نے ایکسپو سینٹر کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار کی ویڈیو  بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ ٹریفک پولیس اہلکار کو بائیں جانب مڑتے ہوئے دائیں جانب کا انڈیکیٹر آن کیے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • بغیر منظوری اے ایم آئی میٹرز نصب کرنے پر وضاحت طلب
  • آئی پی پیز معاہدوں کی منسوخی اور نظرثانی سے حکومت کو 3600 ارب کی بچت
  • کراچی صارفین کے بجلی بلوں پر فیول سرچارج ناقابل قبول، فیصلہ واپس لیا جائے، کاٹی
  • پنجاب: 500 کے وی اے سے زائد بجلی کے استعمال پر ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ
  • بجلی کے بڑے صارفین کے لیے نئی ڈیوٹی
  • نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ، صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف مل گیا
  • صارفین پر بوجھ ڈالے بغیر 1.2 کھرب روپے کا گردشی قرضہ ختم کر رہے ہیں‘ وزیر توانائی
  • حکومت اب بجلی نہیں خریدے گی ،وزیر توانائی اویس لغاری
  • صارفین پر بوجھ ڈالے بغیر 1.2 کھرب روپے کا گردشی قرضہ ختم کر رہے ہیں، وزیر توانائی
  • کراچی:ٹریفک پولیس اہلکار کا ای چالان سے بچنے کیلئے انوکھا کام، شہری نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔