سابق ٹیسٹ کپتان معین خان کا بابر اعظم سے متعلق بڑا بیان!
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
سابق ٹیسٹ کپتان معین خان نے کہا ہے کہ سینئر بیٹر اور سابق قومی کپتان بابر اعظم کو کسی کا متبادل بنانا حیرت انگیز ہے۔ بابر اعظم تینوں فارمیٹ کے خود بخود چوائس ہیں۔
معین خان اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹر حیدر علی کے خلاف انگلینڈ میں تحقیقات چل رہی ہے۔تحقیقات کے دوران حیدر علی کے حوالے سے بات نہیں کرنا چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹوئنٹی سیریز اور پہلے ون ڈے میں قومی ٹیم کی کارکردگی بہترہے۔انٹرنیشنل میچ میں آسانیاں اور مشکلات سمیت ہرقسم کے حالات کا سامنا رہتا ہے۔ قومی ٹیم بنگلادیش کے خلاف امیدوں کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا سکی۔
معین خان نے کہا کہ ان کے بیٹے کرکٹر اعظم خان کے حوالے سے وائرل ہونے والی تصویر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
سابق کپتان نے سندھ حکومت کے 14 روز تک معرکہ حق و جشن آزادی منانے خوش آئند اقدام قرار دیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
بلوچستان میں ایچ ای سی کے تحت ہونے والا لا ایڈمیشن ٹیسٹ ملتوی
بلوچستان میں ایچ ای سی کے تحت ہونے والا لا ایڈمیشن ٹیسٹ (ایل اے ٹی) ملتوی کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان کی ٹیسٹنگ باڈی اور ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل نے بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں 9 نومبر 2025 کو ہونے والے لا ایڈمیشن ٹیسٹ کو موجودہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ملتوی کر دیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے حوالے سے نئی تاریخ کا اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا۔
ایل اے ٹی کو صوبائی حکومت بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں 15 دن کی مدت کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کے فیصلے کے بعد ملتوی کیا گیا ہے۔
ایل اے ٹی کے امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ نئی ٹیسٹ کی تاریخ کے بارے میں اپ ڈیٹ رہنے کے لیے ایچ ای سی اور ای ٹی سی کی ویب سائائٹس www.hec.gov.pk اور www.etc.hec.gov.pk باقاعدگی سے وزٹ کرتے رہیں۔