City 42:
2025-11-08@13:47:52 GMT

پی ٹی آئی سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنے  کی درخواست

اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT

سٹی42: ہاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بانی پی ٹی آئی سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنے  کی درخواست کردی۔ 

  شاہ محمود قریشی کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی نے سنٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہور سے  سابق وزیر اعظم عمران خان کے نام پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بانی کو ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہئے ،

 پی سی بی  کےچیف کیوریٹرنے  استعفیٰ دے دیا 

شاہ محمود قریشی نے  کہاکہ سمجھتا ہوں کہ سیاسی میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہیے۔ شاہ محمود نے اپنے لیڈر کو مشورہ دیا کہ "سیاسی انتقام"  اور "جبر "کے باوجود ہمیں ضمنی الیکشن میں حصہ لینا چاہیے۔ 

 شاہ محمود قریشی نے وکلاء کو  بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے ان تک یہ پیغام پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔ 

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: شاہ محمود قریشی نے

پڑھیں:

پی ٹی آئی وفد کی اسپیکر سے ملاقات، محمود اچکزئی کی اپوزیشن لیڈر تقرری کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے محمود خان اچکزئی کو قائد حزب اختلاف مقرر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

پی ٹی آئی وفد نے ایاز صادق سے ملاقات کی، اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ معاملہ فی الحال عدالت میں زیر سماعت ہے، فیصلہ آنے کے بعد غور کیا جائے گا۔

سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پارلیمنٹ میں تعمیری کردار ادا کرنے کا کہا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اراکینِ اسمبلی قومی مفاد میں قانون سازی کے عمل کو مؤثر اور مثبت انداز میں آگے بڑھائیں ۔

74 ارکان کے دستخط کے بعد ہمارا اپوزیشن لیڈر ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہم نے اسپیکر کو کہا کہ رولز کے مطابق ریکوزیشن جمع کرچکے ہیں، لیڈر آف اپوزیشن ان افراد کا حق ہے جو اپوزیشن بینچز پر بیٹھتے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ ملکی مسائل کےحل کےلیے تمام سیاسی و جمہوری قوتوں کا باہمی مشاورت سے آگے بڑھنا ناگزیر ہے، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کو ہمیشہ تیار ہیں۔

دوسری طرف ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عددی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے 74 ارکان کے دستخط کے بعد ہمارا اپوزیشن لیڈر ہونا چاہیے، امید ہے پیر تک اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کا عمل مکمل ہوجائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی نے میئر کراچی کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی
  • ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف حکومت سندھ کی اپیل مسترد
  • پی ٹی آئی وفد کی اسپیکر سے ملاقات، محمود اچکزئی کی اپوزیشن لیڈر تقرری کا مطالبہ
  • وزيرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کو بانی کی رہائی کے علاوہ کسی چیز کی فکر نہیں: ایمل ولی
  • چیئرمین جوڈیشل واٹر کمیشن کی تقرری سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
  • 27ویں ترمیم جو بھی منظور کرے گا پاکستان کی سیاسی تاریخ سے اُسکا نام مٹ جائے گا، مشتاق غنی
  • بیرسٹر گوہر انتظار کرتے رہے، شاہ محمود سے ملاقات کی اجازت نہ ملی
  • 27ویں آئینی ترمیم منظوری، سیاسی خودکشی کے مترادف ہے، مشتاق غنی
  •  سابق ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کی پراسرار موت؛ والد کی آرمی چیف سے شفاف تحقیقات کی اپیل
  • افغان حکومت امن کیلیے دانش مندی سے فیصلے کرے، وزیر دفاع کا مشورہ