2025-11-05@11:54:04 GMT
تلاش کی گنتی: 18
«ریچھ کو»:
کراچی کے چڑیا گھر میں موجود مادہ ریچھ “رانو” کو سندھ ہائیکورٹ کے احکامات پر اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں سے اسے اگلے مرحلے میں گلگت بلتستان کے قدرتی جنگلات میں آزاد کیا جائے گا۔ منتقلی کے عمل کے دوران ماہرینِ جنگلی حیات اور ویٹرنری ڈاکٹرز بھی موجود تھے تاکہ رانو کی صحت اور طرزِ عمل پر گہری نظر رکھی جا سکے۔ روانگی سے قبل ریچھ کو خصوصی طور پر تیار کیے گئے فولادی پنجرے میں منتقل کیا گیا، جس میں اس کی خوراک، آرام اور ردِ عمل کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ کراچی کی فیصل بیس سے رانو ریچھ کو پاک فضائیہ کے سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچایا جا رہا ہے۔ منتقلی...
فوٹو: اسکرین گریب۔جیو نیوز عدالتی حکم کے باوجود کراچی چڑیا گھر سے ریچھ رانو کو منتقل نہ کیا جا سکا، رواں ہفتے طیارے کے ذریعے اسلام آباد منتقلی کا امکان ہے۔محکمۂ جنگلی حیات سندھ کا کہنا ہے کہ ٹرینرز ریچھ کو خود سے پنجرے میں آنے جانے کی تربیت دے رہے ہیں، اسلام آباد میں رانو کو قدرتی ماحول سے مانوس کیا جائے گا، پھر رانو کو جوڑی کے طور پر گلگت بلتستان منتقل کیا جائے گا۔سندھ ہائی کورٹ میں کراچی چڑیا گھر سے مادہ ریچھ رانو کی محفوظ پناہ گاہ منتقلی سے متعلق فوری سماعت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ 17 اکتوبر کو سرکاری حکام نے رانو کی منتقلی کیلئے دو ہفتوں کا...
عدالتی حکم کے مطابق، رانو کو پہلے اسلام آباد منتقل کیا جائے گا، جہاں سے اسے گلگت بلتستان کے محفوظ پناہ گاہ میں بھیج دیا جائے گا۔ چیف سیکرٹری نے مزید ہدایت کی کہ رانو کی منتقلی سے قبل اسلام آباد میں تمام انتظامات مکمل کر لیے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ کے حکم کے بعد کراچی چڑیا گھر کے ریچھ رانو کو گلگت بلتستان منتقل کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیرِ صدارت سندھ سیکریٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری جنگلات و وائلڈ لائف، میونسپل کمشنر کے ایم سی، سندھ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ، اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ اور دیگر ماہرین نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا...
پاکستان میں ریچھوں کی آبادی کو کئی دہائیوں سے لاحق خطرات ہیں جن میں رہائش گاہوں میں کمی، غیر قانونی شکار، جنگلات کی کٹائی، اور انسان و جانور تنازعات شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ قرۃالعین بلوچ پر ریچھ کا حملہ: منتظمین اور گلگت بلتستان وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ آمنے سامنے ترک خبر رساں ادارے انادولو کی رپورٹ کے مطابق یہ خطرات اب اس سطح پر پہنچ چکے ہیں کہ مقامی ماہرین جنگلی حیات ملک میں ریچھوں کی بقا کو سنگین خطرے میں قرار دے رہے ہیں۔ گزشتہ ایک دہائی میں ملک میں ریچھوں کی آبادی کتنی کم ہوئی؟ اگرچہ پاکستان میں ریچھوں کی درست تعداد جاننے کے لیے کوئی جامع سائنسی سروے نہیں ہوا تاہم ماہرین کا اندازہ ہے کہ گزشتہ...
سندھ ہائیکورٹ میں کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ ’رانو‘ کو قدرتی ماحول میں منتقل کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، جس دوران عدالت نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا 21ویں صدی میں جانوروں کو بھی پنجروں میں قید رکھا جاسکتا ہے؟ جسٹس کلہوڑو کے ریمارکس جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ جب میں چھوٹا تھا تو چڑیا گھر جاتا تھا، اس وقت سارے جانور زخمی ہوتے تھے۔ جانوروں کو چھوٹے چھوٹے پنجروں میں بند رکھنے کا کیا مطلب ہے؟ یہ بھی پڑھیں:کراچی چڑیا گھر میں مادہ بنگال ٹائیگر کی ہلاکت کیسے ہوئی؟ عدالت نے کہا کہ چڑیا گھروں کو بند کردیا جائے، جانوروں کو کھلے مقامات پر رکھا جائے جیسے نیشنل پارکس میں رکھا...
فائل فوٹو۔ کراچی چڑیا گھر سے مادہ ریچھ رانو کی اسلام آباد منتقلی کے معاملے پر کے ایم سی زو اینڈ سفاری نے اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ کے خط کا جواب دیا ہے۔ خط میں مادہ ریچھ رانو کی ڈائیٹ سے متعلق بتایا گیا ہے۔ خط کے مطابق رانو کو کھانے میں 2 کلو بیف، ایک کلو مچھلی اور ایک کلو بریڈ دی جاتی ہے۔خط کے مطابق رانو کو ایک کلو کھیرا، آدھا کلو گاجر، شکر قندی اور کھجور دی جاتی ہے۔ کراچی چڑیا گھر میں موجود ریچھ دو روز میں اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کے حوالے کرنے کا حکم سندھ ہائیکورٹ میں کراچی چڑیا گھر میں موجود ریچھ رانو کے لیے ناکافی انتظامات سے متعلق جوڈ ایلن...
کراچی:۔ سندھ ہائی کورٹ نے کراچی چڑیا گھر میں موجود ریچھ “رانو” کو ایئر کارگو کے ذریعے دو روز میں اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ سماعت کے دوران بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ریچھ کی منتقلی پر اعتراض کیا جسے عدالت نے برہمی کے ساتھ مسترد کر دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں کراچی چڑیا گھر میں موجود ریچھ “رانو” کے لیے ناکافی انتظامات سے متعلق جوڈ ایلن پریرا کی درخواست پرسماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل جبران ناصر ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ رانو کو 7 برس سے ایک جگہ قید رکھا ہوا ہے، اس کے سر میں کیڑے پڑ چکے ہیں جس پر عدالت نے سوال کیا کہ زو میں رانو...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کراچی زو میں مادہ ریچھ رانو کے لئے ناکافی انتظامات سے متعلق درخواست پر زو انتظامیہ کو 2 روز میں رانو کو اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کراچی زو میں مادہ ریچھ رانو کے لئے ناکافی انتظامات سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ سیکریٹری وائلڈ لائف اور سینئر ڈائریکٹر کراچی زو عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ رانو کو سات برس سے ایک جگہ قید رکھا ہوا ہے۔ رانو کے سر میں کیڑے پڑ چکے ہیں۔ عدالت نے کے ایم سی انتظامیہ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ایسی حالت میں رانو کو کیسے...
کینیڈا میں ایک دلیر کتے نے گھر میں گھسنے والے ریچھ کو بھگا دیا۔ کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں ایک دلیر 6 پاؤنڈ وزنی پومیرینین کتے نے گھر میں گھس آنے والے ریچھ کو بھگا دیا۔ یہ بھی پڑھیں: کتے خواب میں اپنے مالکان کو دیکھتے ہیں، ماہر نفسیات کا دعویٰ مغربی وینکوور کی رہائشی کیلا کلین نے اپنے گھر کے سیکیورٹی کیمرے کی فوٹیج شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شدید گرمی کے باعث دروازہ کھلا رکھنے پر ایک ریچھ آرام سے اندر داخل ہوا۔ ریچھ پہلے ڈرائنگ روم میں گیا، ٹی وی کے پاس سونگھتا رہا اور پھر وہ ناشتے کی طرف بڑھا جو کلین نے اپنے ننھے کتے ’اسکاوٹ‘ کے لیے رکھا تھا۔ کینیڈا میں...
رومانیہ میں مشہور سیاحتی شاہراہ ’ٹرانسفیگرسان ہائی وے‘ پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک اطالوی موٹرسائیکل سوار کو ریچھ کو کھانا کھلانے کی کوشش مہنگی پڑ گئی۔ ریچھ نے اُسے حملہ کرکے ہلاک کر دیا اور لاش کو گھسیٹ کر جنگل میں لے گیا۔ متوفی کی شناخت عمر فارانگزن کے نام سے ہوئی ہے، جو اپنی موٹرسائیکل پر اس بلند و بالا اور خطرناک سڑک پر سیر کر رہا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق عمر نے ریچھ کے قریب جا کر اُسے کھانا پیش کیا، جس کے بعد ریچھ نے حملہ کر دیا۔ رومانیہ کے محکمہ جنگلات کے ڈائریکٹر آرماند چیریلویو نے تصدیق کی کہ عمر نے موٹرسائیکل روک کر ریچھ کو کھانا دیا اور اس دوران...
یونان میں سیاحتی مقام پر جانے والے کوہ پیماؤں میں سے ایک کا سامنا ریچھ سے ہوگیا جس کا انجام نہایت افسوسناک رہا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یونان کے جنگل میں 70 سال قبل تباہ ہونے والے طیارے کی باقیات دیکھنے دو ہائیکرز دوست پیدل پہنچے تھے۔ ان کا مقصد تھا کہ گھنے جنگل میں ایسا محفوظ راستہ تلاش کیا جائے جو دیگر سیاحوں کو طیارے کی باقیات کی جگہ تک بآسانی پہنچا دے۔ دونوں ہائیکرز تجربہ کار تھے اور ایسے گھنے جنگلات میں جہاں جنگلی حیات کا بھی خطرہ ہو، متعدد بار سیر کرچکے تھے۔ زندہ بچ جانے والے ہائیکر نے میڈیا کو بتایا کہ سفر کے دوران مجھ پر ریچھ نے حملہ کیا تو میرا کتا مجھے بچانے آگیا...
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے نایاب نسل کے 32 سالہ نابینا بھورے ریچھ کو بانسرہ گلی مری کے چڑیا گھر سے اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے ریسکیو سینٹر میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ فیصلہ جانوروں کے حقوق کے کارکن اور ماحولیاتی و قانونی مشیر، التمش سعید کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر سنایا گیا، جسے پاکستان میں قید جنگلی حیات کے لیے ایک بڑی قانونی اور اخلاقی فتح قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ ریچھ چھ سال قبل حافظ آباد میں ایک مداری سے بازیاب کروایا گیا تھا۔ بازیابی کے وقت اس کے ناخن کھینچے گئے تھے، دانت گر چکے تھے، اور بینائی مکمل طور پر ختم ہو چکی تھی۔ بازیابی کے باوجود...
— فائل فوٹو پولیس نے مانسہرہ میں ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزم اور اس کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق مانسہرہ کے علاقے بالا کوٹ میں ریچھ کا بچہ برآمد کر کے ملزم اور اس کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا ہے۔ ریچھ کے 2 بچوں کی پاکستان اسمگلنگ کی کوشش ناکامکسٹم عملے نے ریچھ کے 2 بچوں کی پاکستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔ گرفتار ملزم ریچھ کے بچے کو بالاکوٹ سے پشاور لے جانا چاہتا تھا۔ریچھ کے بچے کو محمکۂ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا گیا۔گرفتار اسمگلر پر 2 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی تنظیم فور پاز نے وائلڈ لائف اتھارٹیز کے ساتھ مل کر سرگودھا سے زخمی ریچھ کو ریسکیو کرلیا۔فورپاز اعلامیے کے مطابق کارروائی اسلام آباد اورپنجاب وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کی درخواست پر کی گئی۔فورپاز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 7 سال کے ریچھ کے ناک میں ڈالا گیا رنگ اور گردن کی زنجیر ہٹا دی گئی ہے، ریچھ کے جسم پر شدید زخم، آنکھوں، ناک اور پیٹھ پر گہرے نشانات ہیں۔فور پاز کے مطابق غیرقانونی طورپر رکھےگئے ریچھ کوبیئر بیٹنگ کیلئے استعمال کیا جارہا تھا، بیئربیٹنگ میں زنجیر میں جکڑے ریچھ سے بھوکے بھپرے کتوں کی لڑائی کرائی جاتی ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ بیئر بیٹنگ کھیل غیر قانونی ہے اور دنیا بھر میں اس پر پابندی...
کوپن ہیگن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)ٹرمپ کی گرین لینڈ کا کنٹرول حاصل کرنے دھمکی پر ردعمل میں ڈنمارک نے شاہی کوٹ آف آرمز تبدیل کرکے اس میں قطبی ریچھ شامل کر لیا۔ڈنمارک کے زیر کنٹرول نیم خودمختار گرین لینڈ کا نمائندہ قطبی ریچھ ہے، دنیا کے سب سے بڑے اس جزیرے کی سٹریٹجک اہمیت قطب شمالی کے گلیشیر پگھلنے سے بڑھ چکی ہے، اس کی 58 ہزار آبادی ڈنمارک سے آزادی کی خواہاں ہے۔تاہم ٹرمپ کے بیان پر گرین لینڈ کے وزیراعظم میوٹ بورپ نے اپنے ردعمل میں کہا گرین لینڈ ہمارا ہے، یہ برائے فروخت نہیں، نہ کبھی ہوگا۔(جاری ہے) ادھر ڈنمارک نے ٹرمپ کا بیان بکواس قرار دے کراس کا دفاع مزید...
