سرگودھا سے شدید زخمی حالت میں ریچھ کو ریسکیو کرلیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
غیر ملکی تنظیم فور پاز نے وائلڈ لائف اتھارٹیز کے ساتھ مل کر سرگودھا سے زخمی ریچھ کو ریسکیو کرلیا۔فورپاز اعلامیے کے مطابق کارروائی اسلام آباد اورپنجاب وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کی درخواست پر کی گئی۔فورپاز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 7 سال کے ریچھ کے ناک میں ڈالا گیا رنگ اور گردن کی زنجیر ہٹا دی گئی ہے، ریچھ کے جسم پر شدید زخم، آنکھوں، ناک اور پیٹھ پر گہرے نشانات ہیں۔فور پاز کے مطابق غیرقانونی طورپر رکھےگئے ریچھ کوبیئر بیٹنگ کیلئے استعمال کیا جارہا تھا، بیئربیٹنگ میں زنجیر میں جکڑے ریچھ سے بھوکے بھپرے کتوں کی لڑائی کرائی جاتی ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ بیئر بیٹنگ کھیل غیر قانونی ہے اور دنیا بھر میں اس پر پابندی عائد ہے، عدالتی حکم پر ریچھ کو تحویل میں لےکر ریسکیو سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی: شاہراہ نور جہاں پر پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد میں اہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے عبداللہ کالج کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت ذیشان کے نام سے کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کی گئی ہے۔