فائل فوٹو۔

کراچی چڑیا گھر سے مادہ ریچھ رانو کی اسلام آباد منتقلی کے معاملے پر کے ایم سی زو اینڈ سفاری نے اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ کے خط کا جواب دیا ہے۔ 

خط میں مادہ ریچھ رانو کی ڈائیٹ سے متعلق بتایا گیا ہے۔ خط کے مطابق رانو کو کھانے میں 2 کلو بیف، ایک کلو مچھلی اور ایک کلو بریڈ دی جاتی ہے۔

خط کے مطابق رانو کو ایک کلو کھیرا، آدھا کلو گاجر، شکر قندی اور کھجور دی جاتی ہے۔ 

کراچی چڑیا گھر میں موجود ریچھ دو روز میں اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کے حوالے کرنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ میں کراچی چڑیا گھر میں موجود ریچھ رانو کے لیے ناکافی انتظامات سے متعلق جوڈ ایلن پریرا کی درخواست پرسماعت ہوئی۔

خط کے مطابق مادہ ریچھ رانو کو کیلا، ابلے ہوئے انڈے اور ایک لیٹر دودھ دیا جاتا ہے۔ اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ نے کے ایم سی زو اینڈ سفاری سے رانو کی خوراک سے متعلق تفصیلات مانگی تھی۔

خط کے متن کے مطابق مادہ ریچھ رانو ایکٹیو اور صحت مند ہے۔ 

واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے کراچی چڑیا گھر میں مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مادہ ریچھ رانو کراچی چڑیا گھر اسلام آباد وائلڈ لائف کے مطابق رانو کی رانو کو

پڑھیں:

اسلام آباد ریڈ زون مکمل بند، زیرو پوائنٹ جزوی بحال

ویب ڈیسک:  مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث اسلام آباد ریڈ زون مکمل بند رہا، زیرو پوائنٹ جزوی بحال کر دیا گیا۔ 
شہر کی مختلف داخلی سڑکیں جزوی طور پر کھول دی گئیں، پیر ودھائی، منڈی نور، فیض آباد بس اڈے بھی تا حال بند ہیں، روات ٹی چوک بھی جزوی طور پر کھول دیا گیا، لاہور سے اسلام آباد، ملتان اور سیالکوٹ موٹر ویز کھول دی گئیں۔

راولپنڈی میں سکیورٹی انتہائی سخت رہی، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی، میٹرو بس سروس کی چوتھے روز بھی بند رہی، گجرات میں دریائے چناب کے پل کو دونوں اطراف سے کھول دیا گیا، ٹریفک رواں دواں ہوگئی۔

سیمنٹ سستاہوگیا  

لالہ موسی اور کھاریاں سے بھی جی ٹی روڈ ٹریفک کیلئے بحال ہوگیا، راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، نفاذ امن و امان کی مجموعی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔

دفعہ 144 کے تحت سیاسی، مذہبی اور سماجی اجتماعات پر پابندی ہوگی، دھرنوں، جلسوں، جلوسوں، ریلیوں، مظاہروں پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔
 

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں ٹی ایل پی کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل کر دیے گئے
  • اسلام آباد میں گھر سے چینی شہری کی لاش برآمد
  • اسلام آباد میں سڑکوں اور ٹریفک کی کیا صورتحال ہے؟ ٹریفک پولیس نے بتا دیا
  • سندھ ہائیکورٹ کا 2 روز میں ریچھ کو کراچی چڑیا گھر سے اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم
  • کراچی چڑیا گھر میں موجود ریچھ دو روز میں اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کے حوالے کرنے کا حکم
  • سندھ ہائیکورٹ کا کراچی چڑیا گھر سے مادہ ریچھ کو اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم
  • نیا سال نیا آغاز ، کیش  ختم ، صرف آن لائن پیمنٹ، کیو آر کوڈ ایکٹو  کر دیا گیا
  • اسلام آباد ریڈ زون مکمل بند، زیرو پوائنٹ جزوی بحال
  • کراچی کے چڑیا گھر میں 40 سال کی چمپینزی مرگئی