ہم سب کا ’’ نذیر عباسی‘‘
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
اسے بالکل معلوم نہ تھا کہ سندھ کا بہادر سپوت اورکلہوڑا دور کا جنگجو جنرل ’’ ہوشو شیدی‘‘ کون تھا، نہ ہی وہ یہ جانتا تھا کہ سندھ کے پسماندہ شہر ٹنڈوالہیار کے شیدی پاڑہ میں اس کے اجداد کیوں آکر آباد ہوئے تھے، وہ بس شیدی پاڑہ میں محلے کے دیگر دوستوں کے ساتھ کھیل کود کر جب اسکول جانے کی عمر تک پہنچا تو اس کے گھر کی معاشی تنگ دستی اس کے ساتھ ساتھ رہی، وہ پڑھنے کے شوق میں گھر کی معاشی بہتری کے لیے ہر کام کرنے پر راضی ہو جاتا تھا۔
ماں نے چھولے ابال کردیے تو اسکول سے آنے کے بعد وہ ابلے ہوئے چھولوں کا تھال سنبھال کر جب شام کو گھر لوٹتا تو تھکن کے باوجود دوبارہ سے پڑھنے میں جت جاتا تھا اور علم کے حصول میں گھر کے تمام کام کرنے پر راضی ہوجاتا تھا۔ ماں نے پکوڑے بیچنے کے لیے بھیجا تو یہ اس پر بھی بغیر کسی چوں چرا راضی ہوگیا، پڑھنے میں ذہین ہونے کے ناتے وہ جلد اساتذہ میں پہچانا جانے لگا، صبح سویرے اٹھ کر اسکول جانے اور اسکول کے بعد گھرکی معاشی محرومی میں ہاتھ بٹانے کی غرض سے وہ چھولے اور پکوڑے بیچنے پر چلا جاتا تھا۔
اسی دوران وہ اکثر چھولے اور پکوڑے دینے والے اخبارات پڑھتا رہتا تھا، پڑھنے کی اس لگن یا شاید اسے شیدی پاڑہ میں رہنے کی بنا ’’ ہوشو شیدی‘‘ کے قصے اور بہادری بہت بھاتی تھی، شیدی اور بہادری کے لفظ کو وہ اپنی زندگی کی عملی تفسیر بنانا چاہتا تھا۔
اسی واسطے وہ ارد گرد کے سیاسی ماحول سے واقف ہوتا رہتا، اس نے علم حاصل کرنے اور اپنے اندر بہادرانہ انداز کا اظہار اپنے ہم عمر بچوں کے حقوق کی آواز اٹھانے سے کیا اور پھر سیاسی شعور کے ادراک کے ساتھ ’’ سندھی بارڑا ‘‘ کے بعد وہ طلبہ حقوق کی تنظیم ایس این ایس ایف کا متحرک رکن ٹہر گیا۔
ٹنڈو الہیار کے شیدی پاڑہ کے اس بالک کی صلاحیتوں کو ’’ نذیر‘‘ بنانے میں کمیونسٹ فکر نے جب اس کے ذہن کے دریچے وا کیے تو وہ مظلوم و مجبور اور تنگ دست عوام کے جمہوری حقوق کی مضبوط آواز بنا۔ یہ وہ زمانہ تھا کہ ملک میں جمہوری اور انسانی حقوق کی جدوجہد کو پہلے ہی ضیائی مارشل لا نے تہہ تیغ کردیا تھا، اب وہ جنرل زاد کمیونسٹ فکر کی سوچ کے نذیر عباسی کے خاتمے سے کم پر رضامند نہ تھے۔ گلی گلی نذیر عباسی کی تلاش کی گئی۔
نذیر عباسی کی جدوجہد کے تمام راستوں میں رکاوٹیں بچھا دی گئیں، مگر شیدی پاڑے کا نذیر عباسی ہوشو شیدی کی طرح بے خوف و خطر کمیونسٹ آدرش کو عام عوام تک پہنچانے میں جتا رہا، وہ ملنگانہ وار ہر طریقے سے عوام تک پہنچ کر کمیونسٹ جدوجہد کے لیے عوام کو جوڑتا رہا، سیاسی تاریخ کے اوراق بتاتے ہیں کہ کمیونسٹ آدرش کی سچائی سے نذیر عباسی منکر نہ ہوا اور آخرکار کمیونسٹ نظریے کا یہ شیدی آمر جنرل ضیا کے قہر کا نشانہ بنا کر عقوبت خانے میں 8 اگست کی شب قتل کردیا گیا۔
یہ 1980 کی دہائی کے دلسوز واقعے کا عکس ہے، جہاں چند سال پہلے یہاں کی منتخب حکومت کو ایک آمرانہ مزاج رکھنے والے آمر جنرل ضیا نے آئین اور قانون کو تار تار کر کے عوامی رائے پر نظریہ ضرورت کی آڑ میں غیر آئینی طور پر ملک کے وزیراعظم کو تختہ دار پر پھانسی دے کر فاتحانہ انداز سے 90 روز کے انتخابات کروانے کے وعدے کا بھی خیال نہیں کیا تھا۔
ہر جا مذہبی تنگ نظری کو کھلے عام بیچا جا رہا تھا، ہر طرف غیر آئینی مارشل لا کے مہیب سناٹوں کا چلن عام تھا، آج کی ملکی صورتحال میں بھی ایسا کیوں لگتا ہے کہ ملک کے سونا اگلتے معدنی ذرایع کو امریکی سامراج کے حوالے کر کے دوبارہ ’’ افغان جہاد‘‘ کی یاد تازہ کی جارہی ہے، لیکن کوئی بھی نذیر عباسی کے کمیونسٹ آدرش کی لاج رکھنے والا نظر نہیں آرہا۔
یاد رہے کہ ہوشو شیدی کی بہادری کو عملی شکل دینے والا کمیونسٹ آدرش کا پالنہار نذیر عباسی، آج پھر اپنی بھٹکتی روح کے ساتھ ٹنڈو الہیار کے شیدی پاڑہ میں کھڑا ان گلیوں اور ان پسے ہوئے طبقات کو بے آسرا دیکھ رہا ہے جن کے لیے ’’ نذیر‘‘ سولی پر فاخرانہ انداز سے چڑھا۔ نذیر عباسی آج اپنے بچپن کے شیدی پاڑہ میں بہت اداس و غمگین ہے، وہ تو کمیونسٹ آدرش کا دم بھرنے والے، اس کی یاد میں جلسے، سیمینار اور کانفرنس کرنے والے اور اس کی تصویر کے اسٹیٹس ڈال کر خود کے ساتھ مظلوم و محکوم عوام کو دھوکا دینے والوں پر رو بھی نہیں سکتا ہے۔
نذیر عباسی جانتا ہے کہ اس کی برسی سے کوئی اپنی ساکھ، کوئی اپنی نام نہاد دانشوری اور کوئی اپنی کھوکھلی نظریاتی سیاست کو جھوٹا سہارا دے کر عوام کو سبز باغ دکھا رہا ہے۔
نذیر عباسی بخوبی واقف ہے کہ کمیونسٹ آدرش کا دم بھرنے والے ہی آج کی نظریاتی کمیونسٹ سیاست کے وہ مجرم ہیں جو عوام کی جمہوری آزادی اور عوام کی غیر طبقاتی فکر کی کمیونسٹ پارٹی کو نہ منظم کرنا چاہتے ہیں اور نہ ہی طبقاتی جدوجہد کی وہ دشواریاں جھیلنا چاہتے ہیں جو ہوشو شیدی سے لے کر حسن ناصر اور میں نے یا دوستوں نے جھیلیں۔
نذیر عباسی کو افسوس ہے کہ اسے رسم اور پوجا پاٹ یا مفادات کا وہ بت بنا دیا گیا ہے، جن بتوں کو پاش پاش کرنے میں نذیر نے خود سے موت کا انتخاب کیا، اسے علم ہے کہ کسی کی قربانی پر کسی کو خراج پیش کرنے سے بہتر ہے کہ یہ جانا اور سوچا جائے کہ مظلوم طبقات کی نجات عہد جدید میں کمیونسٹ طبقہ اور ’’ایک کمیونسٹ‘‘ پارٹی کیسے کرسکتی ہے؟
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کمیونسٹ ا درش شیدی پاڑہ میں ہوشو شیدی کے ساتھ حقوق کی کے لیے
پڑھیں:
سعودی عرب سے معاہدہ وزیراعظم کی محنت کا نتیجہ ہے، حنیف عباسی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی : وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ وزیراعظم کی محنت کا نتیجہ ہے جو پوری قوم کے لئے خوشخبری ہے، اس معاہدے کے تحت ریلوے سمیت تمام شعبوں میں بہتری اور تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو 1978 سے درپیش سیفٹی چیلنجز پر قابو پانے کے لئے جامع حکمت عملی اختیار کی گئی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیر ریلوے نے کہا کہ کراچی، لاہور اور راولپنڈی اسٹیشنز کی صفائی کے معیار کو بہتر بنایا گیا ہے جبکہ سندھ حکومت کے اشتراک سے کراچی جنکشن کی اپ لفٹنگ 80 کروڑ روپے کی لاگت سے کی جا رہی ہے۔
حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ نارووال سیکشن کو منافع بخش قرار دے دیا گیا ہے جو 25 اکتوبر کو دوبارہ بحال ہوگا جبکہ 31 دسمبر تک 400 نئی کوچز کی اپ گریڈیشن مکمل کر دی جائے گی۔
وزیر ریولے نے کہا کہ کیریج فیکٹری میں تیار ہونے والی 60 نئی کوچز بھی دسمبر تک شامل ہو جائیں گی جو مسافروں کو آرام دہ اور محفوظ سفر کی سہولت فراہم کریں گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شالیمار ایکسپریس، عوام ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینوں میں اصلاحات کی جا رہی ہیں، ریلوے ڈرائیورز اور اسٹاف کے رننگ رومز کی اپ گریڈیشن کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ جدید ’’سیف اینڈ سیکیور سسٹم‘‘ متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے تحت مسافروں کی چہرے اور آنکھوں سے شناخت ہوگی تاکہ انہیں محفوظ اور جدید سہولیات سے آراستہ سفری نظام فراہم کیا جا سکے۔