کراچی:

ڈسٹرکٹ کیماڑی ماڑی پور گریکس جمعرات بازار کے قریب ڈاکوؤں نے کار سوار کو پیسوں کا تھیلا چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کردیا جبکہ ڈاکو نئی 125 موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے جس پر پولیس کے مونو گرام والی نمبر پلیٹ لگی ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڑی پور گریکس جمعرات بازار کے قریب موٹر سائیکلوں پر سوار ڈاکوؤں نے نقدی چھیننے کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جسے چھیپا کے رضا کارں نے انتہائی تشویش ناک حالت میں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق مقتول کی شناخت 48 سالہ جمیل حسین بنگش کے نام سے ہوئی، جنہیں سر پر گولی لگی تھی۔

ڈی ایس پی ماڑی پور ملک نواز نے بتایا کہ مقتول منی ایکسچینج میں کام کرتا ہے جن کی کار میں پیسوں کے دو تھیلے تھے اور وہ گھر کے قریب گاڑی پارک کر رہا تھا کہ اس دوران 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکوؤں نے ان سے رقم کا ایک تھیلا چھین لیا اور اس دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جمیل شدید زخمی ہوگیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ واردات کے بعد ڈاکو فرار ہو رہے تھے کہ عوام نے ان کا تعاقب کیا اور اس دوران ڈاکوؤں کی ایک موٹر سائیکل سلپ ہو کر گر گئی جس سے وہ موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگئے اور اس دوران چھینے گئے تھیلے سے کچھ رقم بھی گری تھی جو موقع سے ملی ہے۔

ملک نواز نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی چھوڑی گئی نئی 125 موٹر سائیکل جس پر صرف پولیس کے مونو گرام والی نمبر پلیٹ لگی ہے اور اس پر دانیال بھی لکھا ہوا ہے، پولیس نے موٹرسائیکل قبضے میں لے لی ہے اور اس کے انجن اور چیسز نمبر کی مدد سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

پولیس افسر کے مطابق موقع پر موجود افراد نے بتایا کہ 4 ڈاکوؤں میں سے ایک نے پولیس جیسی شرٹ پہنی ہوئی تھی تاہم فوری طور پر چھینی گئی رقم کا تعین نہیں ہوسکا۔

مقتول کے ورثا کا کہنا تھا کہ جمیل حسین 5 بچوں کا باپ تھا اور طارق روڈ پر منی ایکسچینج میں کام کرتا تھا، انہیں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گھر کے قریب رقم چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کا نشانہ بنایا، شبہ ہے کہ ڈاکو ان کے تعاقب میں آئے تھے۔

پولیس کے مطابق ڈاکو جس راستے فرار ہوئے ہیں وہاں پر نصب کلوز سرکٹ کیمرے لگے ہوئے اور فوٹیجز حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: موٹر سائیکل نے بتایا کہ ڈاکوو ں کی ڈاکوو ں نے کے مطابق کے قریب اور اس

پڑھیں:

رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق  حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار