سرکلر ڈیٹ میں کمی کے حکومتی اقدامات، بیرونی سرمایہ کاری بڑھنے کی توقعات اور امریکا سمیت علاقائی ممالک سے تجارت بڑھانے کے معاہدوں سے گذشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تاریخ ساز تیزی رہی اور ریکارڈ نوعیت کی تیزی سے ہنڈریڈ انڈیکس کے تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے۔

تاریخ میں پہلی بار انڈیکس کی 142000, 143000, 144000 اور 145000پوائنٹس کی سطحیں بھی رقم ہوگئیں۔

3مرحلوں میں 24اداروں کی نجکاری پلان سے انویسٹمنٹس بڑھیں۔ جاری اصلاحات کی بدولت معاشی منظر نامہ بہتری کی جانب گامزن ہونے سے سرمایہ کاری کے شعبوں میں اعتماد بڑھا۔

5روزہ ہفتہ وار کاروبار کے 4سیشنز میں ریکارڈ تیزی، 1سیشن میں مندی رہی۔ ہفتہ وار کاروبار میں تیزی کے سبب حصص کی مالیت 4کھرب 35ارب 60کروڑ 44لاکھ 53ہزار 471روپے بڑھگئی جس سے مجموعی سرمایہ بھی بڑھ کر 173کھرب 42ارب 56کروڑ 32لاکھ 71ہزار 547روپے ہوگیا۔

ہفتہ وار کاروبار کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 4347.

81 پوائنٹس بڑھ کر 145382.80 پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30انڈیکس 1279.52 پوائنٹس بڑھ کر 44614.06 پر بند ہوا۔

کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 2506.36 پوائنٹس بڑھ کر 89824.60 پوائنٹس پر بند ہوا اور کے ایم آئی 30انڈیکس 5842.21پوائنٹس بڑھ کر 206959.19پوائنٹس پر بند ہوا۔
 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پوائنٹس بڑھ کر پر بند ہوا

پڑھیں:

ڈالر کے مقابل روپے کی قدر میں مسلسل بہتری

کراچی:

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل بہتری آرہی ہے، جمعہ کو بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سمندر مقیم پاکستانیوں کی جولائی میں ترسیلات زر کی آمد 7.4فیصد بڑھنے، سستے خام تیل کے درآمدی معاہدے اور مختلف ممالک کی پاکستان میں شعبہ جاتی بنیادوں پر متوقع سرمایہ کاری جیسے مثبت عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی ڈالر کی بہ نسبت روپیہ بہتر رہا جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 285روپے سے بھی نیچے آگئے۔

ٹیرف میں رعایت سے امریکا کے ساتھ تجارتی روابط بڑھنے، ڈالر کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف تسلسل سے کارروائیوں کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔

اس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 34پیسے کی کمی سے 282روپے 21پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن اس دوران سپلائی بہتر ہوتے ہی درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 09پیسے کی کمی سے 282روپے 46پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی سپلائی میں بہتری کے باعث کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر مزید 10پیسے کی کمی سے 284روپے 90پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز کاروباری ہفتہ
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ تاریخ ساز رہا ،انڈیکس میں 4347 پوائنٹس کا اضافہ
  • ڈالر کے مقابل روپے کی قدر میں مسلسل بہتری
  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر
  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے: وزیر اعظم
  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
  • پاکستان سٹاک یکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس 145,467 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس آج پھر  نئی بلند ترین سطح پر
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 700 پوائنٹس کا اضافہ، انڈیکس نئی بلندیوں پر