UrduPoint:
2025-08-09@21:28:08 GMT
اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے، پورا پاکستان جانتا ہے میں 60 ہزار ووٹوں سے جیتی اور خواجہ آصف کو ذلت آمیز شکست ہوئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
سیالکوٹ ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 09 اگست 2025ء ) ریحانہ ڈار کا کہنا ہے کہ اللہ کہ لاٹھی بے آواز ہے، پورا پاکستان جانتا ہے میں 60 ہزار ووٹوں سے جیتی اور خواجہ آصف کو ذلت آمیز شکست ہوئی، لیکن اے ڈی سی آر نے بری طرح ہارنے والے خواجہ آصف کو جعلی فارم 47 بنا کر بتا دیا، اب اے ڈی سی آر اللہ کی پکڑ میں ہے اور خواجہ آصف بھی اللہ کی سزا سے نہیں بچے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کے مبینہ طور پر قریبی مانے جانے والے اے ڈی سی آر سیالکوٹ کی گرفتاری پر تحریک انصاف کی بزرگ خاتون رہنما ریحانہ ڈار کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اللہ کہ لاٹھی بے آواز ہے۔ اے ڈی سی آر نے سیالکوٹ کے عوام کا رزلٹ بدلا تھا۔ میں ساٹھ ہزار سے زیادہ ووٹوں سے جیتی تھی اور پورا سیالکوٹ نہیں بلکہ سارا پاکستان بھی جانتا ہے کہ خواجہ آصف کو ذلت آمیز شکست ہوئی۔(جاری ہے)
اے ڈی سی آر نے عوام کے فیصلے میں خیانت کی اور بری طرح ہارنے والے خواجہ آصف کو جعلی فارم 47 بنا کر اس کی جیت کا اعلان کیا۔ میں نے اللہ کی عدالت میں اس وقت ہی اپنا مقدمہ پیش کردیا تھا۔ اب اے ڈی سی آر اللہ کی پکڑ میں ہے اور خواجہ آصف بھی اللہ کی سزا سے نہیں بچے گا۔ انہوں نے سیالکوٹ کے عوام کے ساتھ فرا ڈ کیا ۔ اے ڈی سی آر سے بڑا مجرم خواجہ آصف ہے جس نے آج بھی میری سیٹ پر دھونس، دھاندلی اور فراڈ سے قبضہ کیا ہوا ہے۔ عوام پاکستان پارٹی کے کنوینئر شاہد خاقان عباسی نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ واقعہ اینٹی کرپشن کا ایشو ہے، اس میں کوئی شبہ نہیں کرپٹ ترین ادارے اینٹی کرپشن کے ہیں، کہ ان کو اگر کوئی بھتہ نہ دے تو کیس بنا دیتے ہیں، مجھے نہیں جس پر کیس ہوا وہ کون ہے؟کسی کی بے عزتی کی بجائے ٹرائل ہونا چاہیئے، یہاں لوگوں پر الزام لگائے جاتے برآمدگی ہوتی نہیں، نیب نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ ہم نے سینکڑوں ارب برآمد کئے ہیں جبکہ ان کے خزانے میں صرف دو تین ارب تھے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں سرپلس کیوں رکھا جاتا ہے؟صوبے پلاننگ کرتے نہیں پیسا ضائع کرتے ہیں، الٹی سیدھی اسکیموں پرپیسا خرچ کردیا جاتا ہے پھر وفاق سے مسئلہ پیدا ہوجاتا کہ تم نے پیسے زیادہ خرچ کردیئے، ہم نے سرپلس زیادہ رکھا تھا لیکن اب کم ہوگیا ہے۔سرپلس اگر دینا ہے تو صوبوں پر قدغن لگائی جانی چاہیئے۔ صوبے کے پاس پیسا عوام کی جیب سے جاتا ہے صوبے پیسا نہیں بناتے۔اگر کوئی صوبہ پیسا ضائع کرتا ہے تو عوام کے پیسے ضائع کرتا ہے، اس پر کنٹرول کرنا پڑے گا۔ خواجہ آصف نے جو بات کی اس پر انکوائری نہیں کارروائی کرنا پڑے گی، دوہری شہریت والا اپنے ملک سے انصاف نہیں کرسکتا، بیوروکریٹ کے پاس حساس دستاویزات ہوتی ہیں ، اربوں روپیہ ان کے دستخط سے جاری ہوتا ہے، اگر پیسا باہر گیا ہے تو پھر منی لانڈرنگ ہے، اس کی انکوائری ہونی چاہیے۔ سرکاری ملازم کو دوہری شہریت کا حامل نہیں ہونا چاہیئے۔ دوہری شہریت کا قانون تبدیل ہونا چاہیئے۔ دوہری شہریت رکھنے والوں کا منصفانہ ٹرائل ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں سزاؤں سے کوئی بھی سیاسی جماعت ختم نہیں ہوسکتی، مفتاح اسماعیل پر الزام کا مطلب یہ اپنے وزیراعظم پر الزام لگا رہے ہیں؟مفتاح کے خلاف ثبوت لائیں ورنہ معافی مانگیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اور خواجہ آصف خواجہ آصف کو ہونا چاہیئے دوہری شہریت اے ڈی سی آر انہوں نے اللہ کی کہا کہ
پڑھیں:
قوم نے متحدہ ہوکر بھارت کو ایسی شکست دی کہ وہ آج تک نہیں بھولا،گورنرسندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ قومی اتحاد ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ جب قوم متحد ہوئی، تو بھارت کو ایسی شکست دی کہ وہ آج تک نہیں بھولا۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے قصبہ علی گڑھ ، اورنگی ٹائون نمبر8میں معرکہ حق جشن آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔ گورنرسندھ جب قصبہ علی گڑھ، اورنگی ٹائون نمبر 8 پہنچے تو علاقہ مکینوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔ لوگوں نے گورنر سندھ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔اس موقع پر فضا "پاکستان زندہ باد" کے نعروں سے گونج اٹھی۔ گورنر سندھ نے معرکہ حق جشنِ آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی اورپودا لگایا۔ جشنِ آزادی کی تقریب میں گورنر سندھ نے کیک کاٹااور لوگوں میں اپنے ہاتھ سے تقسیم بھی کیا۔(جاری ہے)
گورنرسندھ نے مزید کہا کہ بڑوں کی عزت کرنا ہماری معاشرتی اقدار کا اہم حصہ ہے۔ بزرگوں کا احترام کرنا ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔ ہمارے بزرگوں نے پاکستان کو بنانے کے لئے قربانیاں دیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان کی اولادیں ہیں اور ان کے خوابوں کو حقیقت بنانا ہمارا فرض ہے۔ تقریب کے اختتام پر شاندار آتش بازی، علاقہ روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنماء انیس قائم خانی، امین الحق، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی، حفیظ الدین سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔