کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ کی فضائی حدود عارضی طور پر بند، نوٹم جاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ کی فضائی حدود عارضی طور پر بند، نوٹم جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز
کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے، فضائی حدود کی عارضی بندش کے حوالے سے نوٹس ٹو ایئرمین (نوٹم) جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔
کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ کے ہوائی اڈے جمعرات کو دوپہر 12 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔
پی اے اے کے ترجمان سیف اللہ خان کی جانب سے جاری بیان میں مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ ایئرلائنز کے ساتھ رابطے میں رہیں تاکہ تازہ ترین معلومات سے آگاہ رہیں، پی اے اے نے فیصلے کے لیے نوٹم بھی جاری کیا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملکی کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر ہورہا ہے، ضائی حفاظت کے پیش نظر کچھ روٹس کو حفظ ماتقدم کےطور پر محدود کردیا جاتا ہے جس سے اس سیکٹر کی پروازیں متاثر ہوتی ہیں۔
ترجمان کے مطابق روٹس کی عارضی بندش کا فیصلہ ملکی ائیرلائنز کے اثاثوں اور مسافروں کی اپنی حفاظت کی خاطر کیا جاتا ہے، مسافروں سے درخواست ہے کہ معاملے کی نزاکت کا ادراک کریں اور ائیرلائن عملے سے تعاون کریں۔
ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ مسافروں کی سہولت کے لیے پی آئی اے کال سینٹر سے ان کے دستیاب فون نمبر پر آگاہ کیا جارہا ہے، پی آئی اے ڈائیورٹ ہونے والی پروازوں کےمسافروں کی مکمل دیکھ بھال کررہا ہے جس میں ان کے قیام و طعام کا بندوبست شامل ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے گزشتہ روز ایک نوٹم جاری کرتے ہوئے ملک بھر کے بیشتر فضائی راستوں پر فضائی حدود کی بحالی کا اعلان کیا تھا جبکہ چند فضائی راستے اگلے 24 گھنٹے تک بند رہنے سے آگاہ کیا تھا۔
اتھارٹی نے تصدیق کی تھی کہ اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی کی فضائی حدود مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہیں۔
ایک علیحدہ نوٹم میں مزید کہا گیا تھا کہ لاہور فلائٹ ریجن میں فضائی ٹریفک کے راستے کے کچھ حصے آپریشنل وجوہات کی بنا پر 9 مئی کو دوپہر 12 بجکر 20 منٹ تک تمام بلندیوں پر بند رہیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرگجرات، ڈنگہ کے قریب کھیتوں میں ڈرون گرکرتباہ گجرات، ڈنگہ کے قریب کھیتوں میں ڈرون گرکرتباہ چین کی خوبصورتی کو ایک ساتھ دریافت کریں احمد سلیم کی فکری روایت نئی نسل تک منتقل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر محمد سلیم مظہر چین-روس مشترکہ پروڈکشن فلم ’ریڈ سلک ‘چین میں ریلیز کی جائے گی پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” ( انٹرنیشنل ورژن) روس کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر امریکہ نے چین کے ساتھ بات چیت کی امید کا اظہار کیا ہے، چینی وزارت خارجہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد اور سیالکوٹ
پڑھیں:
وعدہ صادق آپریشن کا نیا مرحلہ، ایرانی ڈرونز نے اسرائیلی دفاعی نظام کو بے بس کر دیا
آئی آر جی سی کے بیان کے مطابق جمعہ کی رات شاہد-136 ڈرونز کے کئی اسکواڈرنز نے مقبوضہ علاقوں کی فضاؤں میں مسلسل کارروائیاں جاری رکھیں اور جدید ترین فضائی دفاعی نظام انہیں روکنے میں ناکام رہا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ میزائل اور ڈرونز کی مشترکہ کارروائیاں مسلسل اور نشانہ بندی کے ساتھ جاری رہیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی ریاست کی جارحیت کیخلاف ایران کے وعدہ صادق 3 آپریشن کے نئے مرحلے کے دوران ایرانی ڈرونز نے اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام کو بے بس کر دیا۔ ایرانی ڈرونز نے اسرائیل کے تمام دفاعی شیلڈ کو عبور کرتے ہوئے شمالی اور جنوبی علاقوں میں اہداف پر کامیاب حملہ کیا ہے۔ صیہونی حکام نے صرف دو ڈرونز کے کامیاب حملے کا اعتراف کر لیا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے صیہونی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ دو ایرانی ڈرونز نے اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام کو عبور کرتے ہوئے شمالی اور جنوبی علاقوں میں اہداف پر حملہ کیا، جو ایران کی جانب سے اسرائیلی فضائی دفاع کو کامیابی سے عبور کرنے کے چند واقعات میں سے ایک ہے۔ اسرائیل کی ایمرجنسی سروسز کے عملے کے مطابق شمالی اسرائیل میں گھس جانے والے ڈرون نے اردن کی سرحد کے قریب واقع بیت شان نامی قصبے میں ایک دو منزلہ گھر کو نشانہ بنایا۔ حملے کے بعد منظر عام پر آنے والی تصاویر میں عمارت کے ایک جانب بڑا شگاف دیکھا جا سکتا تھا، جبکہ کھڑکیاں اور دروازے دھماکے سے اڑ گئے ہیں۔ گھر کے اردگرد کا علاقہ دھماکے کے ملبے اور گرد سے اٹا پڑا ہے۔ صیہونی حکام کے مطابق دوسرا ڈرون جنوبی علاقے میں ہدف پر جا لگا۔
دوسری جانب ہفتے کی صبح، آپریشن وعدہ صادق III کے اٹھارویں مرحلے میں ایرانی مسلح افواج نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کی بوچھاڑ کر دی۔ ایران کے مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 3:10 بجے شروع ہونے والے اس تاریخی انتقامی آپریشن کے دوران سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں مقبوضہ علاقوں کو ایرانی طویل رینج میزائلوں سے روشن ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔میزائل پہنچتے ہی فضائی حملے کے الارم بج اٹھے، جس نے ناجائز ریاست کے آبادکاروں کو ایک بار پھر زیرزمین بنکرز میں پناہ لینے پر مجبور کر دیا، جہاں وہ ان دنوں زیادہ تر وقت گزار رہے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا نے تل ابیب کے مرکز میں بڑے دھماکوں کی اطلاعات دی ہیں، جو ظاہر کرتی ہیں کہ ایرانی میزائلوں نے اسرائیل کے تہہ در تہہ فضائی دفاعی نظام کو ایک بار پھر چکمہ دے کر اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔ ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک میزائل نے تل ابیب کی ایک عمارت کو براہ راست نشانہ بنایا، جس کے بعد بڑی آگ بھڑک اٹھی۔
اطلاعات کے مطابق اس موقع پر ابتدائی انتباہی نظام کام نہیں کر پایا۔ کچھ رپورٹس میں مقبوضہ بندرگاہی شہر حیفہ کے قریب کریوت علاقے میں دھماکے کی آواز سنائی دینے کی بھی اطلاعات ہیں، جہاں جمعے کے روز بھی میزائلوں اور ڈرونز کے بڑے حملے ہوئے تھے۔ آپریشن کے بعد جاری ہونے والے ایک بیان میں اسلامی انقلابی گارڈز کور (IRGC) نے کہا کہ آپریشن وعدہ صادق III کے تازہ مرحلے کا ہدف مقبوضہ فلسطینی علاقوں کا مرکزی حصہ اور بین گوریون ہوائی اڈہ تھا، جہاں صیہونی ریاست کی فوج کے فوجی تنصیبات اور آپریشنل سپورٹ سنٹرز موجود ہیں۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حملے میں شاہد-136 خودکش اور جنگی ڈرونز کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ ٹھوس اور مائع ایندھن سے چلنے والے میزائل بھی شامل تھے، جو اپنے طے شدہ اہداف کو کامیابی سے تباہ کرنے میں کام یاب رہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ جمعہ کی رات شاہد-136 ڈرونز کے کئی اسکواڈرنز نے مقبوضہ علاقوں کی فضاؤں میں مسلسل کارروائیاں جاری رکھیں اور جدید ترین فضائی دفاعی نظام انہیں روکنے میں ناکام رہا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ میزائل اور ڈرونز کی مشترکہ کارروائیاں مسلسل اور نشانہ بندی کے ساتھ جاری رہیں گی۔
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس مرحلے میں طویل رینج اور سپر ہیوی میزائلوں کے ساتھ ساتھ جنگی اور خودکش ڈرونز بھی استعمال کیے گئے۔ ترجمان نے کہا کہ دنیا کو ہمارے حیرت انگیز اقدامات کا انتظار کرنا چاہیے اور مزید کہا کہ ایرانی عوام کی حمایت سے جاری مقدس دفاع فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ صیہونی ریاست کی سرکاری سنسرشپ کے باوجود حیفا بندرگاہ پر میزائل حملے کی ویڈیوز سامنے آئیں، سرکاری پابندیوں کے باوجود، سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی کچھ ویڈیوز میں حیفا بندرگاہ پر میزائل کے براہ راست حملے کے بعد دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ جمعہ کے روز میزائلوں کی ایک بڑی تعداد جن میں سے کچھ پہلی بار استعمال ہوئے، نے مقبوضہ علاقوں کے دیگر حصوں میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں بیر شیبا کے سائبر ہب بھی شامل ہے۔ صیہونی پروپیگنڈا چینل 14 کے ہیڈکوارٹرز کو بھی جمعہ کے روز کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، جس سے قبل آئی آر جی سی نے وارننگ جاری کرتے ہوئے وہاں سے انخلا کی ہدایت کی تھی۔