فضائی حدود کی بندش، حج پروازوں کے بارے معلومات کیلئے ہیلپ لائن قائم
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 7 سے 9 مئی کے دوران 13 حج پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا، 3 روز کے دوران 4 حج پروازیں منسوخ، 9 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، اسلام آباد اور لاہور سے سعودی ایئرلائن کی 2، 2 حج پروازیں منسوخ ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن وقتاً فوقتاً بند ہونے کے باعث متعدد حج پروازیں منسوخ اور تعطل کا شکار ہونے کے باعث وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں سے متعلق معلومات کیلئے ہیلپ لائن قائم کر دی۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 7 سے 9 مئی کے دوران 13 حج پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا، 3 روز کے دوران 4 حج پروازیں منسوخ، 9 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، اسلام آباد اور لاہور سے سعودی ایئرلائن کی 2، 2 حج پروازیں منسوخ ہوئیں۔
لاہور سے 3، اسلام آباد، کوئٹہ سے 2، 2 جبکہ ملتان اور کراچی سے ایک ایک حج پرواز تاخیر کا شکار ہوئی، فلائٹ آپریشن کی عارضی بندش کے باعث 3 ہزار 80 عازمین حج کا شیڈول متاثرہوا، بیشتر پروازیں چند گھنٹوں کے التواء کے بعد عازمین حج کو لے کر روانہ ہوگئیں۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق پروازوں کی منسوخی کے باعث رہ جانے والے 345 عازمین حج کو اسلام آباد سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے آج روانہ کر دیا گیا، مزید 540 عازمین کو اسلام آباد اور لاہور سے خصوصی پروازوں کے ذریعے روانہ کیا جائے گا۔
وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کے شیڈول سے متعلق معلومات کی فوری اور مؤثر فراہمی کے لیے ہیلپ لائن ( 0519216980 ) قائم کر دی ہے، ہیلپ لائن پر کال کر کے عازمین حج اپنی پروازوں کے اوقات اور روانگی سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ پروازوں سے متعلق معلومات کیلئے متعلقہ حاجی کیمپوں سے بھی رابطے میں رہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج پروازیں منسوخ حج پروازوں پروازوں کے اسلام آباد معلومات کی ہیلپ لائن کے دوران لاہور سے کے باعث کا شکار
پڑھیں:
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا پاکستان حج مشن مدینہ منورہ کا دورہ
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پاکستان حج مشن مدینہ منورہ کا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عازمین حج کی آمد سے قبل تمام سہولیات کی موجودگی کو یقینی بنا رہے ہیں، ڈی جی حج
ڈائریکٹر حج مدینہ ضیاء الرحمن، ڈپٹی کوآرڈینیٹرز مدینہ طارق محمود، میجر ڈاکٹر معیز نے جاری حج آپریشن پر بریفنگ دی۔
وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے حج انتظامات اور میڈیکل سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت ہے کہ عازمین حج کا خصوصی خیال رکھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ہر قسم کی سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر عازمین حج کی خدمت کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عازمین حج ملکی وقار کا خیال رکھیں اور سعودی قوانین کی پیروی کریں۔
مزید پڑھیے: پاکستانی عازمین حج کو سہولیات فراہم کرنے والی طوافہ کمپنی الراجحی ایکسی لینس ایوارڈ کی حقدار
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ بعض لوگ ملک اور دین دونوں کو بدنام کرتے ہیں اور وہ کیسے مسلمان ہیں جو روضہ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا احترام نہیں کرتے۔
ڈائریکٹر حج مدینہ ضیاء الرحمن نے کہا کہ امسال مدینہ منورہ میں 40 فیصد ہوٹل زیرو لائن پر لیے ہیں۔
مزید پڑھیں: سرکاری پروازوں کے ذریعے 14ہزار 670 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے
انہوں نے کہا کہ اس سال کھانے کی شکایات نہیں ہیں اور رواں سال خدمت و سہولت کے نئے معیار بھی قائم کیے گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حج حج انتظامات ڈائریکٹر حج مدینہ ضیاء الرحمن وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف