وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی ہدایت پر وزارت مذہبی امور میں ہیلپ لائن قائم
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی ہدایت پر وزارت مذہبی امور میں ہیلپ لائن نمبر 0519216980 قائم کردی۔ حج پروازوں کے شیڈول سے متعلق تازہ اطلاعات کے لیے ہیلپ ڈیسک نمبر پر کال کریں۔ ہیلپ ڈیسک ڈائریکٹر آئی ٹی جمیل الرحمٰن کی سربراہی میں دو شفٹوں میں 24 گھنٹے کام کرے گا۔ ترجمان مذہبی امور نے کہا ہے کہ عازمین حج اپنی پرواز سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ عازمین حج متعلقہ حاجی کیمپ سے بھی رابطہ رکھیں: پہلی شفٹ انچارج حافظ ماجد رابطہ نمبر 00923324509868 ہیں اور دوسری شفٹ کے انچارج اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک اسد رابطہ نمبر 00923215365023 ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
پاکستان سمیت آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں اور انتہا پسند عناصر کی حالیہ کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسے اقدامات نہ صرف مذہبی تقدس کی پامالی ہیں بلکہ پورے خطے میں کشیدگی کو خطرناک حد تک بڑھا رہے ہیں۔
مشترکہ اعلامیے پر پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، مصر، اردن، ترکیہ اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی اشتعال انگیز کارروائیاں اور اسرائیلی انتہا پسند وزرا و گروہوں کی سرگرمیاں ناقابلِ قبول ہیں اور ان سے خطے میں امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔
وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ مسجد اقصیٰ کی تاریخی، قانونی اور مذہبی حیثیت کا ہر صورت احترام کیا جانا چاہیے اور اس میں کسی بھی قسم کی یکطرفہ تبدیلی ناقابلِ قبول ہے۔
مشترکہ اعلامیے میں مسجد اقصیٰ کے انتظامی اور مذہبی امور پر اردن کے محکمہ اوقاف کے خصوصی اختیار کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ اس حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
اعلامیے میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ مسلمانوں کو مسجدِ اقصیٰ میں عبادت سے روکنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے، مذہبی آزادی کا احترام کیا جائے اور ایسے تمام اقدامات سے گریز کیا جائے جو مزید کشیدگی اور تصادم کا سبب بن سکتے ہیں۔