وزارت اقتصادی امور کا سرکاری ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
ایمیج: فائل
وزارت اقتصادی امور کا سرکاری ایکس اکاؤنٹ رات گئے ہیک کرلیا گیا۔
ترجمان اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ وزارت اقتصادی امور کا سرکاری ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس دوران مذکورہ اکاؤنٹ سے سوشل میڈیا پر کی جانے والی کسی بھی پوسٹ کا وزارت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
دریں اثناء وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے بھی وزارتِ اقتصادی امور کے سرکاری ایکس اکاؤنٹ ہیک ہونے کی اطلاع دی۔
انہوں نے اس حوالے سے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے رپورٹ کیا ہے۔
واضح رہے کہ نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے پاک بھارت کشیدگی کے درمیان سائبر حملوں کے پیشِ نظر ایڈوائزری پہلے ہی جاری کر رکھی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سرکاری ایکس اکاؤنٹ اقتصادی امور کا
پڑھیں:
حبا بخاری نے مداحوں کو دھوکا کھانے سے بچا لیا
کراچی(شوبز ڈیسک)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری نے جعلی ایکس اکاؤنٹ سے متعلق مداحوں کو مطلع کرکے دھوکا کھانے سے بچا لیا۔
پاکستان شوبز کی اداکارہ حبا بخاری نے ایک جعلی ایکس اکاؤنٹ (سابقہ ٹوئٹر) کی جانب سے ان سے منسوب کیے گئے متنازع بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ ان کا ایکس پر کوئی آفیشل اکاؤنٹ موجود نہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک اکاؤنٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق ایک بیان حبا بخاری کے نام سے شیئر کیا، جس کے بعد صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔
حبا بخاری نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ ایکس پر سرے سے موجود ہی نہیں ہیں اور ان کے نام سے بنایا گیا اکاؤنٹ جعلی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
مزیدپڑھیں:پاکستان اپنے وقار اورآزادی کاہرقیمت پرتحفظ کرے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر