ہانیہ عامر نے بھارتی مداحوں کیلئے نیا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا ہے؟ اداکارہ کا بیان آگیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی مداحوں کے لیے نیا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنانے کی خبروں کی تردید کر دی۔
ہانیہ عامر نے حالیہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ انہوں نے بھارتی مداحوں کے لیے انسٹاگرام پر نیا اکاؤنٹ بنایا ہے۔
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انسٹاگرام پر صرف ایک ہی اکاؤنٹ ہے اور اس کے علاوہ کسی بھی اکاؤنٹ سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔
ہانیہ عامر نے اپنے مداحوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو ان کے نام سے منسوب کسی اور اکاؤنٹ سے فرینڈ ریکوئسٹ موصول ہو تو وہ اسے فوری طور پر رپورٹ کریں۔ اداکارہ نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے درخواست کی کہ جعلی اکاؤنٹس سے محتاط رہیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل ایسی خبریں سامنے آئی تھیں کہ بھارت میں پہلگام واقعے کے بعد ہانیہ عامر کے اصل اکاؤنٹ پر ممکنہ پابندی کے باعث انہوں نے بھارتی مداحوں کے لیے نیا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا ہے۔ تاہم اداکارہ نے ان افواہوں کو غلط قرار دے کر ان کی تردید کر دی ہے۔
Post Views: 5.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے بھارتی مداحوں ہانیہ عامر نے
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔