ہانیہ عامر کا انسٹاگرام فیک اکاونٹ بھارت میں وائرل،اداکارہ نے مداحوں کوخبردار کردیا۔
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارت میں پاکستانی شو بز سٹارز کے سوشل میڈیا اکاونٹس بلاک کرنے کے بعد جہاں بھارت کی جانب سے فیک نیوز کی بھرمار کی جا رہی ہے وہیں کئی سپر سٹار اداکاروں کے فیک اکاونٹس بھی منطر عام پر آرہے ہیں۔ جس کی ایک مثال پاکستانی سپر سٹار اداکارہ ہانیہ عامر بھی ہیں جن کے بارے میں ایک خبر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے کہ انہوں نے بھارتی مداحوں کے لئے ایک نیا انسٹاگرام اکاونٹ بنا لیا ہے۔ مگر پاکستانی سپر سٹار اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی مداحوں کے لیے نیا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اپنے اصل اکاونٹ پر اسٹوری شیئر کر دی۔ جس مین ہانیہ عامر نے حالیہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ انہوں نے بھارتی مداحوں کے لیے انسٹاگرام پر نیا اکاؤنٹ بنایا ہے۔ اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انسٹاگرام پر صرف ایک ہی اکاؤنٹ ہے اور اس کے علاوہ کسی بھی اکاؤنٹ سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ہانیہ عامر نے اپنے مداحوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو ان کے نام سے منسوب کسی اور اکاؤنٹ سے فرینڈ ریکوئسٹ موصول ہو تو وہ اسے فوری طور پر رپورٹ کریں۔ اداکارہ نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے درخواست کی کہ جعلی اکاؤنٹس سے محتاط رہیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل ایسی خبریں سامنے آئی تھیں کہ بھارت میں پہلگام واقعے کے بعد ہانیہ عامر کے اصل اکاؤنٹ پر ممکنہ پابندی کے باعث انہوں نے بھارتی مداحوں کے لیے نیا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا ہے۔ تاہم اداکارہ نے ان افواہوں کو غلط قرار دے کر ان کی تردید کر دی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نے بھارتی مداحوں کے ہانیہ عامر اداکارہ نے کرتے ہوئے
پڑھیں:
حقیقت میں پاک بھارت جنگ میں 8 طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران میں نے سنا کچھ اخبارات میں آیا کہ 7 یا 8 طیارے گرائے گئے۔
میامی میں بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایک اخبار نے لکھا کہ 7 طیارے گرائے گئے، ایک کو نقصان پہنچا، کسی اخبار کا نام نہیں لوں گا، زیادہ تر جھوٹی خبریں دیتے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ مگر حقیقت میں پاک بھارت جنگ کے دوران 8 طیارے گرائے گئے، دونوں ایٹمی ممالک کی جنگ ٹیرف کی مدد سے روکی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دیکھتے ہیں ظہران ممدانی نیویارک میں کیسا کام کرتے ہیں، ہم ان کی تھوڑی مدد کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ نیویارک کے لوگوں نے بائیں بازو کے ظہران ممدانی کو میئر منتخب کر کے امریکا کی ’خودمختاری‘ کھو دی ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایک کمیونسٹ امریکا کے سب سے بڑے شہر کا میئر بن گیا ہے، دیکھتے ہیں وہ کیسے اقدامات کرتے ہیں، ہم چاہتے ہیں نیویارک کامیاب ہو۔