سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار منظر عام پر، پاک فوج کے حق میں کیا کہا؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
پی ٹی آئی کے روپوش رہنما سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے تازہ پیغام کے ساتھ نمودار ہوئے ہیں تاہم اپنی اس حالیہ پوسٹ میں انہوں نے پاک فوج کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پاکستان زندہ باد کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے ایکس پر لکھا ہے کہ آج ہر پاکستانی ہماری مسلح افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔
Today, every Pakistani stands shoulder to shoulder with our armed forces.
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) May 7, 2025
’معصوم شہریوں پر حملہ ہمارے عزم کا امتحان ہے اور انشاء اللہ ہم اسے وقار اور طاقت کے ساتھ پورا کریں گے، # پاکستان زندہ باد۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایکس پنجاب سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدارذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایکس سابق وزیر اعلی
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بہاولنگر اور ساہیوال کا دورہ
راؤ دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج بہاولنگر اور ساہیوال کے دورے پر جائیں گی۔
بہاولنگر میں وہ ٹیکنیکل کالج میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا معائنہ کریں گی اور سیلابی ریلے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ لیں گی۔
وزیراعلیٰ کو ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے گاجبکہ وہ فلڈ ریلیف کیمپ میں متاثرین سے ملاقات بھی کریں گی۔
بعد ازاں وزیراعلیٰ مریم نواز ساہیوال میں پہلے الیکٹرو بس پراجیکٹ کا افتتاح کریں گی اور افتتاحی تقریب سے خطاب بھی کریں گی۔
فخر آؤٹ نہیں تھا لیکن۔۔۔ گرین شرٹس کیپٹن نے میدان کے باہر اعلیٰ کرکٹ دکھا دی