پاک فضائیہ نے رافیل طیارے گرا کر بھارتی غرور خاک میں ملا دیا، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
وفاقی وزیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے بھارتی طیارے گرا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاک فضائیہ نے رافیل طیارے گرا کر بھارتی غرور خاک میں ملا دیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے بھارتی طیارے گرا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ بزدل بھارت رافیل طیاروں کی ناکامی کے بعد اپنی خفت مٹانے کیلئے اب ڈرون بھیج رہا ہے، بزدل بھارت نے رات کی تاریکی میں چھپ کر پاکستان پر حملہ کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: طیارے گرا کر مسلح افواج احسن اقبال
پڑھیں:
وفاقی بجٹ2جون کو پیش کیا جائے گا، احسن اقبال
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ماہانہ ڈویلپمنٹ اپ ڈیٹ مئی 2025 رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا وفاقی بجٹ2جون کو پیش کیا جائے گا ،پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا پاکستان کو سیکیوٹی صورتحال کا سامنا ہے،بہادر شاہینوں نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا ہے،شاہینوں نے 5 بھارتی جہاز گرادیے، تین رافیل بھی تھے، اب سوگ میں بھارت کو پائلٹ نہیں مل رہے ، اب بھارت ڈرون کھلو نے بھیج رہا ہے، رواں مالی سال ترقیاتی بجٹ میںسے 900ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی جا چکی،ترقیاتی بجٹ بڑھانے کیلئے وسائل درکار ہیں، ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب بڑھانا ہے، کچھ سیاستدانوں کی طرف سے ترسیلات زر کا بائیکات کرنے کا کہنے کے باوجود ترسیلات 33 فیصد بڑھیں، ترقیاتی بجٹ میں ایسے منصوبوں کو ترجیح دے رہے ہیں، جن سے روزگار بڑھے ،ایسے ترقیاتی منصوبے لا رہے ہیں جن سے ڈائریکٹ اور ان ڈائریکت 1 لاکھ 20 ہزار روزگار پیدا ہونگے،ترقیاتی منصوبے اب عالمی شراکت داروں نہیں پاکستان کی ترجیح کے مطابق ہو نگے، قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس26 یا 27 مئی کومتوقع ہے۔ پی ایس ڈی پی کے 200 کے قریب سست رفتارمنصوبے ختم کر دیں گے۔