لاہور ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن مختصر دورانیے کی بندش کے بعد دوبارہ بحال
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
لاہور ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن مختصر دورانیے کی بندش کے بعد پھر بحال کر دیا گیا۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق لاہور ایئرپورٹ سہ پہر ساڑھے 3 بجے کے بعد سے پروازوں کےلیے دستیاب ہے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بتایا کہ ملک کے دیگر ایئرپورٹس پر بھی فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔
واضح رہے کہ لاہور ایئرپورٹ کو 2 بجے مختصر دورانیے کےلیے بند کیا گیا تھا۔
لاہورکی فضائی حدود میں بند کئے گئے روٹس پر بھی فضائی آپریشن بحال ہوگیا۔
لاہور ایئرپورٹ کی بندش کے دوران مدینہ سے لاہور کی پرواز پی کے 728 کو کوئٹہ بھیجا گیا، ریاض سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی پرواز ایکس وائی 317 کو واپس موڑ دیا گیا۔
علاوہ ازیں کراچی سے لاہور کےلیے روانہ نجی ایئر کی پرواز پی ایف 143 کو بھی واپس کراچی اتار لیا گیا تھا۔
لاہور ایئرپورٹ سے مختلف ایئرپورٹس کےلیے پروازوں کی روانگی بھی فوری روک دی گئی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لاہور ایئرپورٹ
پڑھیں:
لاہور ایئرپورٹ سے آئس ہیروئن دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
—فائل فوٹولاہور ایئرپورٹ سے کپڑوں میں جزب آئس ہیروئن دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
اے ایس ایف کے ترجمان نے کہا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے دبئی کی پرواز کے مسافر سے 3.8 کلو آئس برآمد کی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مسافر کے سامان سے آئس ہیروئن جزب شدہ کپڑے سے برآمد ہوئی ہے۔