نائیجیریا؛ مسلح افراد کی فائرنگ سے 30 مسافر ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
NIGERIA:
نائیجیریا کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 30 مسافروں کو ہلاک کردیا۔
غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بتایا کہ نائیجیریا کی جنوب مشرقی ریاست ایمو میں مسافر گاڑیوں پر حملہ کیا گیا اور 30 افراد کو نشانہ بنایا گیا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بتایا کہ حملہ آوروں نے 20 سے زائد گاڑیوں اور ٹرکوں کو نذر آتش کردیا اور حملہ آروں کے بارے میں شبہہ ہے کہ وہ کالعدم علیحدگی پسند انڈیجینئس پیپل آف بائیفرا (آئی پی او بی) کے ارکان تھے۔
ایمو پولیس کے ترجمان ہنر اوکوئے نے حملے کی تصدیق کی لیکن ہلاکتوں کی تعداد بتانے سے گریز کیا تاہم انہوں نے بتایا کہ ایک شخص پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔
پولیس کے بیان میں کہا گیا کہ مسلح افراد نے مرکزی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کیں اور گاڑیوں کو آگ لگانے کے بعد فائرنگ کی۔
پولیس نے بتایا کہ جامع تفتیش شروع کردی گئی ہے اور سیکیورٹی اہلکار قریبی جنگلات اور اطراف میں آپریشن کر رہے ہیں کیونکہ شبہ ہے کہ ملزمان حملے کے بعد اسی طرف فرار ہوگئے ہیں۔
خیال رہے کہ آئی پی او بی کے ارکان جنوب مشرقی نائیجیریا کی علیحدگی کی تحریک چلا رہے ہیں جہاں ایبگو قبیلے کی اکثریت رہتی ہے جبکہ نائیجیریا کی حکومت نے آئی پی او بی کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔
بیافرا ریجن میں سول وار کا آغا 1960 کی دہائی میں شروع ہوئی تھی اور اس خانہ جنگی کے دوران 10 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے بتایا کہ
پڑھیں:
کینٹکی، کارگو طیارہ رہائشی عمارتوں پر گر گیا؛ ہلاکتیں 7 ؛ 11 زخمی
کینٹکی(ویب ڈیسک )امریکی ریاست کینٹکی کے لوئس ول ایئرپورٹ کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جب ایک کارگو طیارہ اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا۔
اس حادثے کے نتیجے میں کئی عمارتوں میں آگ لگ گئی اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
حادثے میں طیارے میں موجود دو پائلٹس اور ایک معاون بری طرح جل کر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ جہاں طیارہ گرا وہاں خوفناک آگ نے کم از کم 6 مزید افراد کی جان لے لی۔
جن عمارتوں پر طیارہ گرا وہ جل کر خاکستر ہوگئیں اور اس میں جھلس کر 11 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں سے 3 کی حالت نازک ہے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کارگو طیارہ لوئس ول ایئرپورٹ سے اُڑان بھرنے کے بعد ایک شدید حادثے کا شکار ہوگیا طیارے میں 2 لاکھ 80 ہزار گیلن ایندھن موجود تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ گرنے کے بعد بڑے پیمانے پر آگ لگی جس کے نتیجے میں حادثے کی جگہ پر دھوئیں اور شعلوں کے بادل نظر آ رہے ہیں۔
مقامی پولیس نے زخمی ہونے والے افراد کی تصدیق کی ہے، جبکہ آگ بجھانے اور ریسکیو کا عمل جاری ہے۔ امریکی نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ نے اس حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
کینٹکی کے گورنر اینڈی بیشیئر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے رہائشیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس حادثے میں پائلٹس عملے اور دیگر متاثرین کے لیے دعا کریں۔
گورنر نے اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ براہ کرم پائلٹس عملے اور ہر اس شخص کے لیے دعا کریں جو اس حادثے سے متاثر ہوا ہے، ہم جلد مزید معلومات فراہم کریں گے۔