کراچی: گلشنِ اقبال بلاک میں ٹرانسپورٹر پر حملہ، 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال بلاک 13 میں فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ٹرانسپورٹر کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا کہ ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آ کر 2 خواتین بھی زخمی ہو گئیں۔
کراچی گلشن اقبال بلاک 10 رحمانیہ مسجد کے قریب واقع.
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔
تینوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، نیٹی جیٹی پل کے قریب فائرنگ سے 2 افراد زخمی
کراچی:شہر قائد میں نیٹی جیٹی پل کے قریب فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے، جنھیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
دونوں زخمیوں کی شناخت 26 سالہ عندلیپ اور 33 سالہ جمعہ خان کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آنے کا بتایا گیا ہے۔
ڈاکس پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔