کراچی:

گلشن اقبال میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد سے نکلنے والے شہری کو گھات لگائے نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے مسجد کے باہربھیک مانگنے والی 2 معمر خواتین بھی زخمی ہوگئیں، پولیس نے فائرنگ کے واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دیکر تفتیش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق عزیزبھٹی تھانے کے علاقے گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی میں واقع جامعہ مسجد غزالی کے باہرگھات لگائے تین نامعلوم مسلح ملزمان نے جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے بعد نکلنے سے شخص پراندھا دھند فائرنگ کردی اور فرارہوگئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی اور مسجد کے باہرموجود 2 خواتین زخمی ہوگئیں، نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے شخص کوفوری طورپراسٹیڈیم روڈ پرواقع نجی اسپتال اور زخمی خواتین کوعباسی شہید اور جناح اسپتال منتقل کیا گیا، فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا شخص نجی اسپتال میں دوران علاج دم توڑگیا۔

فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران موقع پرپہنچ گئے اورفوری طور پر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو بھی موقع پر طلب کرلیا۔ سندھ رینجرز کے  افسران  بھی موقع پر پہنچ گئے، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ محمد اکرم ولد محمد فضل احمد کے نام سے کی گئی، مقتول ارم گارڈن بلاک تیرہ ڈی گلشن اقبال کا رہائشی اور چاربچوں کا باپ تھا، مقتول ٹرنسپورٹرتھا اوراس کا آبائی تعلق نارووال سے تھا۔

ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کے مطابق مقتول جامعہ مسجد غزانی میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد قریب واقع رہائشی اپارٹمٹ ارم گارڈن پیدل جا رہا تھا جیسے ہی مقتول مسجد سے باہر نکلا تو باہر موجود نامعلوم مسلح ملزمان نے ان پرفائرنگ کی جس سے بچ کرانہوں نے دوڑ لگا دی، حملہ آور تعاقب میں دوڑتے ہوئے آئے اورمزید فائر کئے۔

 زخمی خواتین کی شناخت سائرہ زوجہ یعقوب اورزینت زوجہ امت کے نام سے کی گئی جن کی عمریں 55 سے 65 سال کے درمیان ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ ہے کہ یکم رمضان کومقتول کے بھتیجے کو بھی نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، واقعہ ذاتی  دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اورسی سی ٹی وی سمیت دیگرشواہد اکٹھا کرلیے ہیں، واقعے کی باریک بینی سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نامعلوم مسلح ملزمان نے گلشن اقبال فائرنگ سے

پڑھیں:

کراچی: 10 روز قبل دکاندار سے بھتا مانگنے والے 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلے میں دو جرائم پیشہ افراد مارے گئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان لیاری گینگ وار جے صمد کاٹھیاواڑی گروہ کے کارندے تھے۔ ملزمان پر 25 سے زائد بھتے، ڈکیتی، قتل اور اقدام قتل کے مقدمات درج ہیں۔

کراچی: پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک، 5 گرفتار

پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا اور سرجانی میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا اور 2 زخمیوں سمیت 5 کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان نے 10 روز قبل سہراب گوٹھ میں دکاندار سے 50 لاکھ روپے بھتا مانگا تھا، ملزمان نے بھتے کی طلبی کے لیے ایک شخص کے گھر پر فائرنگ بھی کی تھی۔

ملزمان نے 2020ء میں فائرنگ کر کے ایک شہری کو قتل کیا تھا جبکہ ایک ہلاک ملزم 2021ء میں بارودی مواد رکھنے کے جرم میں گرفتار بھی ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: 2 اسٹریٹ کرمنلز کو 7 برس قید کی سزا
  • کراچی، فائرنگ سے صحافی امتیاز میر زخمی
  • کراچی، موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے نجی ٹی وی چینل کا اینکر زخمی
  • کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی پی کارکن جاں بحق، مقتول قتل کیس کا گواہ تھا
  • کراچی، لیاری گینگ وار کے بھتہ خور پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 10 روز قبل دکاندار سے بھتا مانگنے والے 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی
  • گلشن حدید ، ڈکیتی مزاحمت پر بزرگ شہری جاں بحق، سوسائٹی کی سیکورٹی پر سوالیہ نشان
  • کراچی: جھگڑے کے دوران فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا
  • سندھ پولیس کا ایک اور اہلکار شہید