ملزمان سے غیر قانونی ڈالرز کی خرید و فروخت اور حوالہ ہنڈی کے شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے آئی آئی چند ریگر روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت زین العابدین اور آصف کے نام سے ہوئی، جو بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے۔ چھاپہ مار کاروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 11 ہزار 300 برطانوی پاؤنڈ اور 12 ہزار 500 سعودی ریال برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان سے غیر قانونی ڈالرز کی خرید و فروخت اور حوالہ ہنڈی کے شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان برآمد شدہ کرنسی کے حوالے سے تسلی بخش جواب نہ دے سکے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
 

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

لیبیا کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کا مرکزی ملزم چارسدہ سے گرفتار

پشاور:

لیبیا کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کا مرکزی ملزم چارسدہ سے گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجا کی ہدایت پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران ایف آئی اے پشاور زون   نے لیبیا کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے منظم گینگ کے مرکزی ملزم عادل عرف شیر خان کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گینگ کے ملزم صدام، درویش خان اور الیاس خان گرفتار ہو چکے ہیں۔ ملزمان جعلی ویزوں اور دستاویزات کے ذریعے انسانی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔ مذکورہ گینگ کے کارندے سہولت کار اور رابطہ کار کے طور پر بھی کام کر رہے تھے۔

ترجمان کے مطابق تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے مرکزی ملزم عادل عرف شیر خان کی نشاندہی کی۔ ملزم عادل لیبیا سے یورپ کے لیے غیر قانونی سمندری راستے سے انسانی اسمگلنگ کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ ملزم عادل واٹس ایپ کے ذریعے معصوم شہریوں سے رابطہ کرتا اور انہیں لیبیا کے ویزے فراہم کرتا تھا۔ مہاجرین کو لیبیا پہنچانے کے بعد یورپ کے لیے سمندری سفر پر روانہ کیا جاتا تھا۔

ملزم کو چارسدہ سے چھاپا مار کارروائی کے دوران گرفتار  کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جب کہ نیٹ ورک میں شامل دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور سے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار
  • سکھر میں کچے کے ڈاکوئوں کو اسلحہ سپلائی کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار
  • ن لیگی رکن اسمبلی نعیم اعجاز کے گھر چھاپہ، تین ملازمین گرفتار، سینئر صحافی نجم ولی کا دعویٰ 
  • اے این ایف اور کسٹمز کا بڑا کریک ڈاؤن، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
  • اے این ایف کی کارروائیاں، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
  • سکھر: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے تین ملزمان کو 5 سال قید و جرمانہ
  • لیبیا کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کا مرکزی ملزم چارسدہ سے گرفتار
  • کراچی، سچل پولیس کی بروقت کارروائی، ہوائی فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار
  • کراچی، نارتھ ناظم آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک
  • مظفرگڑھ: قوت گویائی، سماعت سے محروم لڑکی سے زیادتی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار