ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے: حنیف عباسی
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
حنیف عباسی— فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمارے معصوم بچوں کو مارا اور دنیا ہندوستان کا یہ چہرہ اپنے سامنے رکھے۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ موقع ہے جب پاکستانی کو یک زبان ہو کردشمن کو پیغام دینا ہے۔
حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ دشمن نے رات کی تاریکی میں جو پاکستان پر حملہ کیا وہ نئی بات نہیں، بزدل دشمن نے ہمیشہ رات کی تاریکی میں حملہ کیا۔
وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں نئے بلاک کا افتتاح کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ آج ہمارے شاہینوں نے وہ طیارے گرائے جس کا گجرات کا قصاب مودی ڈھنڈورا پیٹتا تھا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے۔ نیپال، آسٹریلیا، کینیڈا، بنگلادیش، برطانیہ میں بھارت دہشت گردی کرتا ہے۔
انہوں نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایک فوجی کے مقابلے میں 100 دہشت گرد ماریں گے، ہم 30 سال سے جنگ لڑ رہے ہیں۔
حنیف عباسی نے کہا کہ آپ نے ہمارے معصوم شہریوں کی جان لی اور آج آپ کے سپاہی سفید جھنڈے لہرا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اب جہاز اڑنے کا فیصلہ ہم نے کرنا ہے، شاہینوں نے اپنی حدود میں رہ کر آپ کو ٹارگٹ کیا، ہم نے آپ کا ایک شہری نہیں مارا، ابھی ہم نے کچھ نہیں کیا، ابھی ہماری بارے آئے گی۔
بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کو آئینہ دکھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی میں آج تک اپنا حصہ نہیں ڈالا، جب بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو دہشت گردی کرتے ہیں۔
پاک فوج کی حالیہ کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں کہا کہ سندور کو پاکستانی فوج نے تندور بنادیا۔
انہوں بھارتی پروپیگنڈے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جیل میں زیادتی ہوئی اسکی تردید کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کےلیے پیغام ہے جس نے پاکستان کا کھایا اور بڑے ہوئے، پاکستان کے جہاز میں سفر کر کے دنیا میں گئے، اب وہاں جا کر پاکستان کی مخالفت کر رہے ہیں۔
حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ جو پاکستان میں بیٹھ کر فوج پر تنقید کرے گا وہ غدار وطن کہلائے گا، جو باہر بیٹھے ہیں وہ سن لیں، ہم جنگ سے فارغ ہو کر آپ کو گھسیٹ کر لائیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: حنیف عباسی نے نے کہا کہ
پڑھیں:
بھارت کی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کا جلد قلع قمع کیا جائے گا‘صدرمملکت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔صدر مملکت نے کہا ہے کہ بھارت کی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کا جلد قلع قمع کیا جائے گا اور پاکستان کی سلامتی و خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے اس بزدلانہ کارروائی کو ریاست پاکستان کے خلاف دشمن عناصر کی مایوس کن سازش قرار دیا اور میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابنِ امین اور لانس نائیک محمد یونس کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے بلند درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔اپنے بیان میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم اپنے بہادر شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے سکیورٹی فورسز کی بروقت اور جرا?ت مندانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جوابی حملے میں دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنا فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور قومی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔علاوہ ازیں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے مستونگ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں، سکیورٹی فورسز کے جوان ملک کی حفاظت کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی قربانیاں بے مثال ہیں، دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ادھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے میجر رضوان طاہر، نائیک ابن امین اور لانس نائیک محمد یونس کی قربانی کو لازوال قرار دیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا ہے۔علاوہ ازیں گورنر خیبرپختونخوا نے مستونگ میں سکیورٹی فورسز پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے افسروں اور جوانوں کو لازوال قربانیوں پر سلامت پیش کیا ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وطن کے بہادرسپوتوں کی ملک و قوم کے لیے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ متحد کھڑی ہے۔