پاک فوج کا بھارتی جارحیت پر منہ توڑ جواب، متعدد چیک پوسٹیں تباہ، دشمن کو بھاری نقصان
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی متعدد چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا اور شدید نقصان پہنچایا سکیورٹی ذرائع کے مطابق کیلر سیکٹر میں بھارتی فوج کی اہم چیک پوسٹس بشمول ڈوبہ مور پوسٹ بٹالین ہیڈ کوارٹر سوجی اور پیر کانتھی سیکٹر میں جبار اینڈ ترکھیاں کمپلیکس کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ان پوسٹوں کی تباہی سے دشمن کو جانی اور مالی دونوں حوالوں سے بھاری نقصان اٹھانا پڑا اس سے قبل بھی پاک فوج کی بروقت اور سخت کارروائیوں کے نتیجے میں کئی بھارتی پوسٹیں تباہ کی جا چکی ہیں ادھر بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقوں میں کی گئی بلااشتعال شیلنگ کے نتیجے میں 4 شہری زخمی ہوئے جن میں راولاکوٹ کے ہجیرہ علاقے میں 3 افراد اور پلیارنی کالونی میں ایک شخص شامل ہے تاہم پاک فوج نے فوری ردعمل دیتے ہوئے حاجی پیر سیکٹر میں بھارتی جھنڈا زیارت پوسٹ کو تباہ کر کے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا حالیہ کارروائیوں کے دوران پاک فوج نے مزید 3 بھارتی پوسٹس کو بھی نشانہ بنایا کیلر سیکٹر میں مہیری پوسٹ اور خالصہ ٹاپ جبکہ رکھ چکری سیکٹر میں دنا ٹاپ اور ماؤنڈ پوسٹ مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں پانڈو سیکٹر میں بھی موثر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کا ہیڈ کوارٹر نشانہ بنایا گیا باغسر کے علاقے میں پاک فوج نے دشمن کے ایک جاسوس کواڈ کاپٹر کو بھی کامیابی سے مار گرایا جو صبح 3 بج کر 15 منٹ پر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی علاقے میں داخل ہوا تھا سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج ہر قسم کی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے اور دشمن کی کسی بھی حرکت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاک فوج نے سیکٹر میں
پڑھیں:
بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد عناصر کا جلد خاتمہ کیا جائے گا: صدر و وزیراعظم
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔صدر مملکت نے کہا ہے کہ بھارت کی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کا جلد قلع قمع کیا جائے گا اور پاکستان کی سلامتی و خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے اس بزدلانہ کارروائی کو ریاست پاکستان کے خلاف دشمن عناصر کی مایوس کن سازش قرار دیا اور میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابنِ امین اور لانس نائیک محمد یونس کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے بلند درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔اپنے بیان میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم اپنے بہادر شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے سکیورٹی فورسز کی بروقت اور جرأت مندانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جوابی حملے میں دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنا فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور قومی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔علاوہ ازیں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے مستونگ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں، سکیورٹی فورسز کے جوان ملک کی حفاظت کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی قربانیاں بے مثال ہیں، دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ادھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے میجر رضوان طاہر، نائیک ابن امین اور لانس نائیک محمد یونس کی قربانی کو لازوال قرار دیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا ہے۔علاوہ ازیں گورنر خیبرپختونخوا نے مستونگ میں سکیورٹی فورسز پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے افسروں اور جوانوں کو لازوال قربانیوں پر سلامت پیش کیا ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وطن کے بہادرسپوتوں کی ملک و قوم کے لیے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ متحد کھڑی ہے۔