سندھ بلڈنگ ،انہدام کا ڈھونگ ، غیر قانونی تعمیرات سے چشم پوشی برقرار
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
ڈی جی ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو کی ایماء پر بدعنوان افسران کرپشن میں ملوث احتساب سے لاپروا
ڈائریکٹر آصف رضوی نے منہدم کی جانے والی کمزور عمارتوں پر بالائی منزلوں کی تعمیر شروع کرا دی
ماشاء اللہ بلڈنگ پلاٹ نمبر ۵۵ مسلم ٹاؤن دادا بھائی ٹاؤن میں مخدوش عمارت پر چوتھی منزل کی تعمیرات
ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد اسحاق کھوڑو نے شہریوں کی جانب سے شہر بھر میں جاری غیر قانونی تعمیرات کے خلاف دی جانے والی شکایات کو مکمل طور پر نظر انداز کر کے دانستہ چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے۔ ایک طرف انہدامی کاروائیوں کا ڈھونگ رچا رکھا ہے اور عدلیہ ، سول سوسائٹی کے سامنے دعویٰ ہے کہ سب کچھ بلڈنگ قوانین کے عین مطابق چل رہا ہے ،دوسری طرف بدعنوان بلڈنگ افسران اسحاق کھوڑو کی ایماء پر خطیر رقوم کی کرپشن میں ملوث ہیں اورہر قسم کے احتساب کے خوف سے لاپروا نظر آتے ہیں ۔ضلع شرقی پر قابض بدعنوان ڈائریکٹر آصف رضوی نے ذاتی مفادات حاصل کرنے کی خاطر عدالتی احکامات مکمل طور پر نظر انداز کر کے کمزور بنیادوں کی پرانی عمارتوں پر بالائی منزلوں کی تعمیرات شروع کروا رکھی ہیں۔ شہریوں کی جانب سے کی جانے والی شکایات کے باوجود بھی جاری غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔ جس کا بآسانی انداز اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پی ای سی ایچ ایس پلاٹ نمبر 55ماشائاللہ بلڈنگ مسلم ٹاؤن دادا بھائی ٹاؤن پی ایف چیپٹر اسکول کے نزدیک گزشتہ دنوں 15 سال پرانی مخدوش عمارت پر تیسری منزل کی تعمیر علی رضا نامی شخص نے تحقیقاتی اداروں کا نام استمال کرتے ہوئے شروع کروادی تھی جس پر علاقہ مکینوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں درخواست دائر کردی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ پلاٹ پر نمائشی انہدامی کارروائی کی گئی اور بعد ازاں اس کی ازسرنو تعمیر مکمل کروادی گئی۔اور اب اسی کمزور بنیادوں کی پرانی عمارت پر چوتھی منزل کی تعمیر کا بیٹر علی رضا کی نگرانی میں آغاز کردیا گیا ہے۔ علاقہ مکینوں کی جانب سے جاری تعمیرات کے خاتمے کے لئے دی جانے والی درخواستیں مسلسل نظر انداز کی جارہی ہیں۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بدعنوان افسران ہی جب غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی میں ملوث ہیں تو بننے والی عمارتوں کے خلاف کارروائی کون کرے گا ۔سروے پر موجود نمائندہ جرأت سے بات کرتے ہوئے علاقہ مکینوں کا کہنا تھاکہ ہم وزیر بلدیات، ڈی جی نیب اور دیگر تحقیقاتی اداروں سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ مخدوش عمارتوں پر بالائی منزلوں کی خطرناک تعمیرات کو روکنے
کے لئے فوری اقدامات کرکے قیمتی انسانی جانوں کے بھاری نقصان سے بچایا جائے اور ملوث افراد کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: غیر قانونی تعمیرات تعمیرات کے سندھ بلڈنگ جانے والی کرتے ہوئے کی تعمیر کے خلاف
پڑھیں:
ضلع کرک میں غیرقانونی کان کنی پر 60 روز کیلئے مکمل پابندی عائد
ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے غیر قانونی کان کنی کے خلاف بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ضلع کرک میں 60 روز کیلئے مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس پابندی کے تحت ضلع بھر میں سونے کی تلاش اور نکالنے سمیت ہر قسم کی غیر قانونی کان کنی پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ اقدام عوام کے جان و مال کے تحفظ، ماحولیاتی نظام کی بہتری اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔
گھروں اورگلیوں سے موٹر سائیکلیں و دیگر سامان چوری کرنیوالا 2 رکنی گروہ گرفتار
محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ پابندی کے دوران کسی فرد یا ادارے کو کان کنی کی اجازت نہیں دی جائے گی، خلاف ورزی کی صورت میں مشینری، گاڑیاں اور دیگر اوزار ضبط کئے جائیں گے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی، جس میں جرمانہ، قید یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔
حکام کے مطابق غیر قانونی کان کنی نہ صرف قدرتی ماحول کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ اس سے امن و امان کو بھی شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں، جبکہ سمگلنگ کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔
ٹام ہالینڈ نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی