پانڈو سکیٹر میں پاک فوج کی جوابی کارروائی، دشمن پسپا
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
پانڈو سکیٹر میں بھارت کی جانب سے کی گئی بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے نانگا ٹک میں واقع بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دشمن کو شدید جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
مزید پڑھیں: پاکستان حملہ کرے گا تو دنیا دیکھے گی اور گونج بھی سنائی دے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، تاہم ہر بار پاکستانی افواج نے پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ مؤثر کارروائی کرکے دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل بھی پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں کئی بھارتی چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈا لہرانا پڑا تھا۔
سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت پاک فوج پانڈو سیکٹر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت پاک فوج پانڈو سیکٹر پاک فوج
پڑھیں:
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کیڈٹ کالج پلندری کا دورہ، شرکاء کا افواج پاکستان کو خراج تحسین
راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کیڈٹ کالج پلندری کا دورہ کیا، جہاں طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست منعقد کی گئی۔
معرکہ حق میں بھارت کو ذلت آمیز شکست دینے پر شرکاء نے افواج پاکستان کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا۔ کالج کے طلباء اور اساتذہ نے مدلل اور مفصل جوابات پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کیا۔
پرنسپل کیڈٹ کالج پلندری کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو اور عزم نے ہمارے حوصلوں کو مزید تقویت دی ہے۔
شرکاء نے کہا کہ بطور ذمہ دار شہری سوشل میڈیا کی خبروں پر تحقیق لازمی ہے، بھارت نے دوبارہ کسی جارحیت کی کوشش کی تو اسے ہزیمت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
خصوصی نشست میں شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ بطور کشمیری ہمارا پختہ عزم ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، پاکستان اور کشمیر ایک ہیں ان کو کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی، قائد اعظم کے فرمان کے مطابق کشمیر پاکستان کا حصہ تھا، ہے اور رہے گا۔
شرکاء نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو سے دفاعِ وطن کے لیے پاک فوج کے کردار اور قربانیوں کو جاننے کاموقع ملا، کیڈٹ کالج پلندری کے پہلے شہید میجر رب نواز طارق کی عظیم قربانی پر فخر ہے، ہر طرح کی بھارتی جارحیت کے خلاف افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔