شہری آبادیوں پر حملوں کے بعد منہ توڑ جواب دینے کے سوا کوئی راستہ باقی رہ جاتا ہے؟ عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
سینیٹر عرفان صدیقی(فائل فوٹو)۔
مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت نے پاکستان کے آپشنز نہایت محدود کر دیے ہیں، شہری آبادیوں پر ڈرونز حملوں کے بعد پاکستان کے پاس منہ توڑ جواب دینے کے سوا کیا کوئی راستہ باقی رہ جاتا ہے؟
ایک بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ معصوم شہریوں کی شہادت کے بعد پاکستان کے پاس منہ توڑ جواب دینے کے سوا کیا کوئی راستہ باقی بچا ہے؟
ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ بھارت کی شکست تسلیم کرتے ہوئے سفید جھنڈے لہرانے اور پھر مہلت ملتے ہی حملے شروع کرنے والی منافقت کو سبق سکھانے کا لمحہ قریب آ رہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عرفان صدیقی
پڑھیں:
پاکستان اور بھارت کو بات چیت اور رابطے کے ذریعے امن کا راستہ اختیار کرنا چاہیے: امریکی وزیر خارجہ
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ اپنے حالیہ بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس مؤقف سے متفق ہیں کہ دونوں ممالک کو بات چیت اور رابطے کے ذریعے امن کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ مارکو روبیو نے امید ظاہر کی کہ یہ کشیدگی جلد ختم ہو جائے گی اور خطے میں استحکام قائم رہے گا۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان صورتحال دن بہ دن سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ دوسری جانب، بھارت نے بلااشتعال پاکستان کے مختلف علاقوں پر حملے کیے، جن میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چھ مقامات پر 24 حملے کیے گئے۔ ان بزدلانہ حملوں میں 8 پاکستانی شہری شہید اور 35 زخمی ہوئے، جب کہ 2 افراد لاپتہ ہیں۔ تاہم، پاکستان نے ان حملوں کا فوری اور زبردست جواب دیا۔ پاکستانی فضائیہ نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے اور ایک بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو مکمل طور پر تباہ کر دیا، جس سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔