7 اور 8 مئی کی رات بھارت نے 12 ڈرون پاکستان بھیجے جنہیں ناکارہ بنادیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹنٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ہے کہ گزشتہ شب بھارت نے ایک بار پھر دراندازی کی کوشش کی، پاک فوج نے 12 بھارتی ڈرونز مار گرائے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
دارفور میں مسجد پر ڈرون حملہ، 70 سے زائد شہری جاں بحق
سوڈان کے علاقے دارفور کے شہر الفاشر میں جمعے کے روز ایک مسجد پر ڈرون حملے میں 70 سے زائد شہری جاں بحق ہوگئے۔
مقامی حکام اور فوج کے مطابق حملہ پیراملٹری گروپ ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) نے کیا۔ جاں بحق افراد میں کئی بے گھر شہری بھی شامل ہیں۔
فوج کا مؤقفسوڈانی فوج کی چھٹی انفنٹری ڈویژن نے بیان میں کہا کہ ملیشیا نے صفیہ مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران نمازیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 75 سے زائد شہری شہید ہوئے۔
الفاشر شمالی دارفور کا دارالحکومت اور خطے میں فوج کا آخری بڑا گڑھ ہے، جہاں RSF مئی 2024 سے محاصرہ کیے ہوئے ہے۔
فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششوں میں اسپتال، اسکول اور بے گھر افراد کے مراکز بھی متاثر ہوئے ہیں۔
عینی شاہدین کی گواہیمقامی رضا کاروں کے مطابق نمازیوں کی لاشیں مسجد کے ملبے سے نکالی گئیں۔ سوشل میڈیا پر مقامی مزاحمتی کمیٹیوں نے ویڈیوز جاری کی ہیں جن میں مسجد کے حصے ملبے کا ڈھیر اور جاں بحق افراد کی لاشیں دکھائی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سوڈان میں آئی ڈی پیز کے کیمپ پر ڈرون حملے میں 11 افراد ہلاک، 22 زخمی
انسانی حقوق کی تنظیموں کا ردعملسوڈان ڈاکٹرز نیٹ ورک نے واقعے کو غیر مسلح شہریوں کے خلاف سنگین جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ RSF کی یہ کارروائی انسانی اور مذہبی اقدار و عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
اقوام متحدہ کی تنبیہاقوام متحدہ نے خبردار کیا کہ سوڈان کی خانہ جنگی میں نسلی تشدد بڑھ رہا ہے اور عام شہری سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
RSF دارفور سوڈان مسجد پر حملہ