جنرل عاصم کا دورہ ائیر ہیڈ کوارٹرز، بھارتی جارحیت ناکام بنانے پر شاہینوں کو خراج تحسین، ائیر چیف نے استقبال کیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے ائیر ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ ائیر ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے چیف آف ائیر سٹاف اور ائیر فورس کے شاہینوں کو بھارتی ائیر فورس کی طرف سے کی جانے والی جارحیت کے مذموم منصوبے کو فوراً ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان ائیر فورس کو ایک بار پھر دشمن کے متعدد جہاز مار گرانے اور اپنا لوہا منوانے پر بے حد سراہا۔ آرمی چیف نے تینوں سروسز کے مابین بہترین تعاون کو بھی سراہا۔ ملاقات کے دوران اس عزم کو دہرایا گیا کہ کسی کو بھی پاکستان کی جغرافیائی سالمیت کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی اور جو بھی اس کی کوشش کرے گا اس کی قیمت ادا کرے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سی ای او پاکستان کرپٹوکونسل کی ملاقات
فلیڈ مارشل عاصم منیر سے سی ای او پاکستان کرپٹو کونسل بلال بن ثاقب نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنانے، نوجوان نسل کو بلاک چین، کرپٹو کرنسی اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے بااختیار بنانے کے سلسلے میں جنرل ہیڈکوارٹر میں ایک اجلاس ہوا۔اس موقع پرفیلڈ مارشل عاصم منیرنے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب کے ساتھ ملاقات کی۔ جس میں ملکی معیشت کوجدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مستحکم بنانے پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں نوجوانوں کو ڈیجیٹل اور باک چین ٹیکنالوجی میں مہارت دلانے کی ضرورت پرزور دیاگیا۔سی ای او پاکستان کرپٹوکونسل نے ادارے کی کامیابیوں اور مستقبل کے منصوبوں سے متعلق فیلڈ مارشل کو تفصیلات پیش کیں۔ملاقات میں پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان صرف مستقبل کے لیڈر نہیں بلکہ آج کی تبدیلی کے علمبردار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم انہیں عالمی سطح پر کامیاب ہونے کے لیے درکار وسائل فراہم کریں گے۔انہوں نے فیلڈ مارشل کو بتایا کہ پاکستان میں 5 کروڑ سے زائد کرپٹو صارفین ہیں، جن کا سالانہ ٹریڈنگ حجم 300 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے۔ان کا مزید کہناتھاکہ دنیا بھر میں کرپٹو اپنانے والے ممالک میں پاکستان ٹاپ 5 ممالک میں شامل ہے۔