آرمی چیف کی ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد، دشمن کو جواب دینے پر شاہینوں کو خراج تحسین پیش
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسلام آباد میں چیف آف آرمی سٹاف کے ایئر ہیڈکوارٹر کے دورے کے موقع پر انہوں نے چیف آف ائیر سٹاف اور ایئر فورس کے شاہینوں کو بھارتی ایئر فورس کی طرف سے کی جانے والی جارحیت کے مذموم منصوبے کو فوراً ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے ایئر ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، ایئر ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے گرم جوشی سے استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق جنرل عاصم منیر نے چیف آف ائیر سٹاف اور ایئر فورس کے شاہینوں کو بھارتی ایئر فورس کی طرف سے کی جانے والی جارحیت کے مذموم منصوبے کو فوراً ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کیا۔
آرمی چیف نے پاکستان ایئر فورس کو ایک بار پھر دشمن کے متعدد جہاز مار گرانے اور اپنا لوہا منوانے جبکہ تینوں سروسز کے مابین بہترین تعاون کو بھی سراہا۔ علاوہ ازیں ملاقات کے دوران اس عزم کو دہرایا گیا کہ کسی کو بھی پاکستان کی جغرافیائی سالمیت کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی اور جو بھی اس کی کوشش کرے گا اس کی قیمت ادا کرے گا۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
صدر ٹرمپ نے 2028 لاس اینجلس اولمپکس کی تیاری کیلیے ٹاسک فورس قائم کر دی
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2028 میں ہونے والے لاس اینجلس اولمپکس کے لیے اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان کر دیا۔
وائٹ ہاؤس میں منعقدہ خصوصی تقریب میں ٹاسک فورس کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یہ فورس اولمپکس کو محفوظ، بے مثال اور تاریخی کامیابی بنانے کے لیے کام کرے گی۔
ٹاسک فورس کو گیمز کی سیکیورٹی، لاجسٹکس، ویزہ پراسیسنگ اور انٹرنیشنل مہمانوں کے کریڈنشلنگ جیسے اہم امور سونپے گئے ہیں۔
صدر ٹرمپ خود اس فورس کے چیئرمین ہوں گے، جب کہ نائب صدر جے ڈی وینس اس کے ڈپٹی چیئرمین کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 2028 کے اولمپکس امریکا کے لیے فخر کا لمحہ ہو گا، مجھے لاس اینجلس گیمز کا شدت سے انتظار ہے۔
انہوں نے اس موقع پر یو ایس اولمپک اور پیراولمپک کمیٹی کے چیئرمین جین سائکس کو ٹرانس جینڈر خواتین کی خواتین کے کھیلوں میں شرکت روکنے پر سراہا، اور کہا کہ اولمپکس میں مردوں کو خواتین کی ٹرافیاں چرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
تاہم کمرے میں موجود شرکاء کی جانب سے فوری تالیاں نہ بجنے پر ٹرمپ نے حیرت کا اظہار بھی کیا، جس کے بعد کچھ افراد نے تالیاں بجائیں۔
ٹرمپ نے 2026 میں امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کی میزبانی میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کو بھی اپنی ترجیحات میں شامل قرار دیا، اور کہا کہ یہ ان کا دوسرا بڑا عالمی ایونٹ ہوگا جس کا وہ شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔
اسی سلسلے میں تینوں ممالک کی حکومتوں نے ایک سہ فریقی سیکیورٹی کونسل کا پہلا اجلاس منعقد کیا، جس میں حکومتی نمائندوں، سیکیورٹی ماہرین اور انڈسٹری لیڈرز نے سیکیورٹی خدشات اور دیگر تیاریوں پر مشاورت کی۔
تقریب میں عالمی معاملات پر بھی صدر ٹرمپ نے جارحانہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ روس سے تیل درآمد کرنے والوں پر ٹیرف میں اضافے کا جلد اعلان کیا جائے گا۔
ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ رکوانے کا ایک بار پھر تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کی جنگ سمیت 5 جنگیں رکوا کر دنیا کو بچایا ہے۔