شاہینوں نے بھارت کے خلاف ایک بار پھر اپنا لوہا منوالیا، آرمی چیف کی ایئر ہیڈکوارٹر کے دورے پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بدھ کو ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کی کارروائی دیکھ کر دل کیا دوبارہ یونیفارم پہن لوں، ایئر وائس مارشل (ریٹائرڈ) نصیر وائیں
آرمی چیف نے چیف آف ایئر اسٹاف اور ایئر فورس کے شاہینوں کو بھارتی ایئر فورس کی طرف سے کی جانے والی جارحیت کے مذموم منصوبے کو فوراً ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کیا۔
آرمی چیف نے پاکستان ایئر فورس کو ایک بار پھر دشمن کے متعدد جہاز مار گرانے اور اپنا لوہا منوانے پر بے حد سراہا ۔
جنرل سید عاصم منیر نے تینوں سروسز کے مابین بہترین تعاون کو بھی سراہا۔
مزید پڑھیے: پاک فضائیہ نے بھارتی جنگی جہاز مچھر کی طرح گرائے، بلاول بھٹو زرداری
ملاقات کے دوران اس عزم کو دہرایا گیا کہ کسی کو بھی پاکستان کی جغرافیائی سالمیت کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی اور جو بھی اس کی کوشش کرے گا وہ اس کی قیمت ادا کرے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایئر ہیڈکوارٹر ایئرفورس چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایئر ہیڈکوارٹر ایئرفورس چیف ا ف ا رمی اسٹاف جنرل سی د عاصم منیر
پڑھیں:
پاکستان کے سب سے طاقتور شخص جنرل عاصم منیر نے بھارت کو دو ٹوک پیغام دیا، امریکی اخبار
فوٹو آئی ایس پی آرامریکی اخبار نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے بھارت کو دو ٹوک پیغام دینے کی تعریف کردی۔
امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سب سے طاقتور شخص جنرل عاصم منیر نے بھارت کو دو ٹوک پیغام دیا اور بھارت کے ساتھ بڑھتی کشیدگی خصوصاً مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے آرمی چیف میدان عمل میں آگئے۔
تمام سیاسی عمائدین نے یکجا ہو کر افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہونے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پوری دنیا کے سامنے دوبارہ ابھر کر سامنے آیا ہے
اخبار نے لکھا کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر ہمیشہ پس پردہ کام کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں، پہلگام واقعے کے بعد جنرل عاصم منیر کی سخت پوزیشن نے ہی پاکستان کا موجودہ موقف تشکیل دیا ہے۔
امریکی اخبار نے مزید لکھا کہ پاکستانی آرمی چیف نے حالیہ دنوں میں کئی بار قیام پاکستان کا سبب بننے والے دو قومی نظریے کا ذکر کیا، جمعرات کو ایک فوجی مشق کے دوران ٹینک پر کھڑے ہو کر جنرل عاصم منیر نے فوجیوں سے خطاب کیا، جنرل عاصم منیر نے کہا کہ بھارت کی طرف سے کسی بھی فوجی مہم جوئی کا فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔