بھارتی حملے، پاکستان ایئرفورس نے دشمن کو ایک چانس دیاتھا، آئندہ کچھ گھنٹوں یا دنوں میں ردعمل دیکھیں گے اور موثر جواب دیا جائے گا:لیفٹیننٹ جنرل (ر)عامر ریاض
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ویب ڈیسک)لیفٹیننٹ جنرل (ر)عامر ریاض نے کہا ہے کہ پاکستان کو صرف نفسیاتی نہیں بلکہ اخلاقی ،قانونی ، سفارتی اور ملٹری برتری بھی حاصل ہے ، آئندہ کچھ گھنٹوں یا دنوں میں ردعمل دیکھیں گے اور موثر جواب دیا جائے گا، بھارتی طیارے اپنی حدود میں رہے، پاکستان ایئرفورس نے انہیں ایک چانس بھی دیا اوردشمن کے "ویپن ریلیز" کرنےتک کوئی ردعمل نہیں دیا۔
بھارتی حملوں کے بعد نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عامر ریاض نے کہا کہ اگر معاملات کو شروع سے دیکھیں تو بھارت نے پہلے خود فالس فلیگ آپریشن کروایا اور پھر سندھ طاس معاہدہ ختم کردیا، اپنے بیانیہ کو دنیا میں بیچنے کی کوشش کی لیکن نہیں بکا، اب جنوبی ایشیا اور خود اپنی سیکیورٹی کو خطرے میں ڈال دیا ہے ، رات کو جو ہوا، وہ سب نے دیکھا۔
انہوں نے بتایاکہ بھارتی طیارے اپنے علاقے میں ہی موجود تھے لیکن پاکستان ایئرفورس نے ایک موقع دیا اور انتظار کیا کہ ہتھیار استعمال تک ہم کچھ نہیں کہیں گے، جب ویپن ریلیز کیے تو پھر پاکستان ایئرفورس نے ردعمل دیا جس کے اب شواہد موجود ہیں۔
سابق فوجی افسر کا مزید کہناتھاکہ بات یہیں اب ختم نہیں ہوتی، بھارت نے معصوم لوگوں کو ہدف بنایاجن میں بچے اور عورتیں بھی ہیں، ایل اوسی پر بھی کچھ شہری شہید ہوئے ہیں، اب ملٹری اور سیاسی قیادت نےفیصلہ کرلیا ہے کہ اس کا جواب دیاجائے گا۔ان کاکہناتھاکہ" جواب آنے والے کچھ گھنٹوں دنوں میں دیاجائے گااور کہاں دیاجائے گا ، کیسے دیا جائے اور کتنی مقدار میں دیاجائے گا، اب وہ ملٹری کمانڈرز کی چوائس ہے ، آئندہ دنوں میں ردعمل دیکھیں گے اور یہ افیکٹو رسپانس ہوگا"۔
کیا بھارت کو اس طرح ردعمل کا اندازہ تھا؟کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر بھارت کو اندازہ نہیں تھا تو عجیب تھا، دفاعی تجزیہ نگار بتا رہے تھے کہ لوگ تیار ہیں ، جواب آئے گا اور پھر آیا، کوئی شک رہ گیا تو وہ اب کلیئر ہوچکا ہوگا، ان کو معلوم تھا کہ پاکستان جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، قوم متحداور پاک فوج کے پیچھے کھڑے گا، ابھی بھی کچھ سمجھدار لوگ ہوں گے جواس معاملے کو مینیج کرنے کی کوشش کریں گے، ورنہ معاملہ بہت دور جا سکتا ہے جو بہت ہی خطرناک ہوسکتا ہے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے جارحانہ اقدامات کاجواب دینے سے متعلق سوال پر عامر ریاض نے بتایا کہ جنگ ایک شروع کرتا ہے اور ختم دونوں کرتے ہیں،اب بھارتی ردعمل دیکھیں، ایل او سی پر رات سے فائرنگ شرو ع ہوئی ہے اور ملٹری نارمز میں اگر کوئی سفید جھنڈا دکھادیے تو پھر آپ سیز فائر کردیتے ہیں۔
سونے سمیت قیمتی دھاتوں کی درآمد و برآمد پر 60 دن کیلئے پابند
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستان ایئرفورس نے ردعمل دیکھیں دیاجائے گا عامر ریاض
پڑھیں:
وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد سعید کو چیئرمین واپڈا تعینات کردیا
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد سعید کو چیئرمین واپڈا تعینات کردیا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید نے ملاقات کی، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کو وفاقی کابینہ کی منظوری سے چیئرمین واپڈا تعیناتی پر مبارکباد دی ۔
وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ امید ہے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید بطور چیئرمین واپڈا اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دیں گے۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔