پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز
کوٹلی :پاک فوج نے بھارتی دراندازی کی ایک اور کوشش کو ناکام بناتے ہوئے کوٹلی سیکٹر میں بھارتی فوج کا ڈرون مار گرایا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ڈرون کے ذریعے پاکستانی حدود میں دراندازی کی کوشش کی جا رہی تھی، جسے پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی برنالہ اور شکر گڑھ سیکٹرز میں بھارتی ڈرونز کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ مسلسل دراندازی کی کوششوں کے باوجود پاک فوج دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے میں مصروف عمل ہے۔
سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ پاک فوج ملکی سرحدوں کے تحفظ کے لیے ہر وقت چوکس ہے اور کسی بھی قسم کی بھارتی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی طیاروں کی تباہی کی خبر نشر ہوتے ہی غائب ،’دی ہند‘ نے دباؤ میں آکر ٹویٹ بھی ڈیلیٹ کردی بھارتی طیاروں کی تباہی کی خبر نشر ہوتے ہی غائب ،’دی ہند‘ نے دباؤ میں آکر ٹویٹ بھی ڈیلیٹ کردی بھارتی طیارے گرائے جانے کے بعد جے 10 سی طیارے بنانے والی چینی کمپنی کے شیئرز میں نمایاں اضافہ پاک فوج کا منہ توڑ جواب مودی سرکار کو ہوش میں لانے کےلئے کافی ہے، پی ٹی آئی پاک بھارت کشیدگی: پاکستان اور بھارت کی اسٹاک ایکسچینچز میں شدید مندی چین نے پاکستان پر بھارتی حملے کو تشویشناک قرار دے دیا بھارتی حملہ: کئی گھنٹے بند رہنے کے بعد لاہور اور کراچی کی فضائی حدود پروازوں کیلئے بحالCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاک فوج نے
پڑھیں:
لاپتہ افراد کیس:صوبائی اور وفاقی حکومت سمیت متعلقہ فریقین سے جواب طلب
پشاور ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں صوبائی اور وفاقی حکومت سمیت متعلقہ فریقین سے جواب طلب کر لیا۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی نے 8 لاپتہ افراد سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کی، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ، پولیس فوکل پرسن اور وزارت داخلہ کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے صوبائی اور وفاقی حکومت سمیت متعلقہ فریقین سے لاپتہ افراد سے متعلق رپورٹس طلب کر لیں۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ جانس خان کیس میں عدالت کو غلط گائیڈ کیا گیا، درخواست گزار لاپتہ نہیں ہے، اس کو لاپتہ ظاہر کیا گیا، درخواست گزار جیل میں تھے اس کی ضمانت بھی ہوئی ہے۔جس پر عدالت نے جانس خان کی گمشدگی سے متعلق دائر درخواست خارج کر دی جبکہ باقی کیسز میں متعلقہ فریقین سے جواب طلب کر لیا۔