بھارتی فضائی کارروائی، 200سے زائد پروازیں منسوخ، 20ہوائی اڈے بند
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
بھارتی فضائی کارروائی، 200سے زائد پروازیں منسوخ، 20ہوائی اڈے بند WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)بھارت اور پاکستان کے درمیان اس کشیدگی کے بعد شمالی اور بھارت کے 20ہوائی اڈوں پر 10مئی تک 200 اندرون ملک پروازیں منسوغ کردی گئیں۔
بھارتی حکام 20 ایئرپورٹس سے پروازیں معطل کردی ہیں،10 مئی تک 20 ہوائی اڈوں سے کوئی پرواز اڑان نہیں بھرے گی۔ایئرانڈیا کے مطابق سرینگر،لیہ،جموں،امرتسر،جودھ پور،اوربھوج ایئرپورٹ بندہے،اس کے علاوہ جام نگر، چندی گڑھ اور راجکوٹ ایئرپورٹس کی پروازیں بھی معطل ہیں۔
انڈین ایئر لائنز نے ان ہوائی اڈوں کے لیے تمام پروازوں کی معطلی کا اعلان کیا ہے، اور یہ پروازیں 10 مئی صبح 5:29 بجے تک معطل رہیں گی۔ایئر انڈیا نے کہا کہ اس کی دو بین الاقوامی پروازیں، جو امرتسر جا رہی تھیں، دہلی کی جانب موڑ دی گئیں۔
اب بھارتی ایئر لائنز کی تمام پروازوں کا دورانیہ شمالی اور مغربی بھارت سے ممبئی تک بڑھ چکا ہے۔ ایئر لائنز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کے ایل ایم نے اپنی ایمسٹرڈیم سے دہلی اور ممبئی جانے والی پروازوں کے دورانیے میں ایک گھنٹہ اور ایک گھنٹہ پندرہ منٹ اضافے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم، ان پروازوں کو غیر ضروری رکنے کے بغیر براہ راست چلایا جائے گا۔بھارت اور پاکستان کے درمیان اس کشیدگی کے نتیجے میں فضائی سفر پر مزید اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے، اور پروازوں میں مزید تاخیر یا معطلی ہو سکتی ہے۔ مسافروں کو ایئر لائنز کی طرف سے فراہم کردہ تازہ ترین معلومات پر نظر رکھنے کی مشورہ دی گئی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک بھارت کشیدگی، جے ایف 17تھنڈر بنانے والی چینی کمپنی کے شیئرز کی قدر میں زبردست اضافہ پاک بھارت کشیدگی، جے ایف 17تھنڈر بنانے والی چینی کمپنی کے شیئرز کی قدر میں زبردست اضافہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد کرتارپور راہداری غیرمعینہ مدت کیلئے بند وزیر اعظم کی پیشکش کو مثبت انداز میں لیتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر آرمی ایکٹ کی اصل شکل میں بحالی، جسٹس مندوخیل و جسٹس نعیم افغان کا اختلافی نوٹ جاری صورتحال کشیدہ، بھارتی آبی ذخائر کو نشانہ بنانا بھی ایک آپشن ہو سکتا ہے، خواجہ آصف لاہور کے روٹس پھر بند، اسلام آباد ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن بحالCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پاکستان نے غیر ملکی ائیر لائنز کو بھارت جانے کی اجازت دے دی
کراچی: پاکستان نے غیر ملکی ائیر لائنز کو بھارت جانے کیلیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔
ذرائع نے بتایا کہ ازبک ائیرویز کی پرواز لاہور کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے بھارتی پنجاب داخل ہوگئی، ازبک ائیرویز کا طیارہ تاشقند سے دہلی جا رہا ہے، طیارہ کشمیر کے قریب طے شدہ روٹ سے ہٹ کر لاہور سے گزرا۔
دوسری جانب بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد لاہور اور کراچی ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا جہاں نجی ایئر لائن کی پرواز لاہور سے کراچی کیلیے روانہ ہوئی۔
نجی ایئر لائن کی پرواز مسقط سے کراچی ایئرپورٹ لینڈ کر گئی، دبئی سے پرواز ایف زیڈ 333 کچھ دیر بعد کراچی ایئرپورٹ لینڈ کرے گی۔
دبئی سے کراچی کیلیے پرواز ای کے 600 روانہ ہوئی۔ ذرائع ایئرپورٹ کے مطابق پرواز اگلے ایک گھنٹے بعد کراچی لینڈ کرے گی۔
پاکستان نے بھارت کیلیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے جس کی وجہ سے بھارتی طیاروں کو مشکلات کا سامنا ہے اور ایئر لائنز کو 200 کروڑ سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔
گزشتہ 9 روز کے دوران ایک ہزار سے زائد بھارتی پروازیں اس بندش کے باعث متاثر ہوئی، بھارتی ایئر لائنز کو 9 روز کے دوران 200 کروڑ روپے سے زائد کے نقصان کا سامنا ہے۔
ایئر انڈیا، آکاساایئر، اسپائس جیٹ، انڈیگوایئر، ایئر انڈیا ایکسپریس کی پروازیں منسوخ ہوئی، لمبے روٹ سے فیول، دیگر دگنے اخراجات نے بھارتی ایئر لائنز کی کمر توڑ دی۔
Post Views: 4