چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی ائیر ہیڈکوارٹر زآمد, ائیر چیف نے گرمجوشی سے استقبال کیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی ائیر ہیڈکوارٹر زآمد،ائیر ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے آرمی چیف کا گرم جوشی سے استقبال کیا ۔
آرمی چیف نے چیف آف ائیر سٹاف اور ائیر فورس کے شاہینوں کو بھارتی ائیر فورس کی طرف سے کی جانے والی جارحیت کے مذموم منصوبے کو فوراً ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کیا
آرمی چیف نے پاکستان ائیر فورس کو ایک بار پھر دشمن کے متعدد جہاز مار گرانے اور اپنا لوہا منوانے پر بے حد سراہا ۔آرمی چیف نے تینوں سروسز کے مابین بہترین تعاون کو بھی سراہا ۔
پاکستان نے اسلام آباد میں تعینات سفیروں کو بھارتی جارحیت پر بریفنگ دے دی
ملاقات کے دوران اس عزم کو دہرایا گیا کہ کسی کو بھی پاکستان کی جغرافیائی سالمیت کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی اور جو بھی اس کی کوشش کرے گا اس کی قیمت ادا کرے گا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
ٹرمپ کی افغانستان سے بگرام ائیر بیس واپس لینے کی دھمکی
واپس نہ کیا تو سنگین نتائج ہوں گے، اب کسی کو امریکا سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی
دنیا میں سات بڑی جنگیں رکوا کر امن قائم کرنے میں کردار ادا کیا، امریکی صدر کاتقریب سے خطاب
ورجینیا (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے بارے میں بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے سخت موقف اپنایا اور کہا کہ اگر کابل نے بگرام ایٔربیس امریکا کو واپس نہ کیا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ورجینیا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان، بھارت، ایران اور اسرائیل سمیت دنیا میں سات بڑی جنگیں رکوا کر عالمی سطح پر امن قائم کرنے میں کردار ادا کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی بی ٹو بمبار طیاروں نے ایران میں نیوکلیٔر سائٹس کو تباہ کر دیا ہے تاکہ دنیا کو خطرناک ہتھیاروں سے محفوظ رکھا جا سکے۔ٹرمپ نے یورپی ممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی روس سے تیل خرید رہے ہیں، جو ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا میں مہنگی ادویات اور منشیات کی فروخت جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب کسی کو امریکا سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مختلف ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کے فیصلے سے امریکا کو اربوں ڈالرز کا فائدہ ہو رہا ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ آٹزم سے متعلق ایک اہم پالیسی بیان پیر کے روز سامنے لایا جائے گا۔ٹرمپ نے وینزویلا کو خبردار کیا کہ اگر امریکا سے ملک بدر کئے گئے قیدی واپس نہ لیے گئے تو اسے ناقابل حساب قیمت چکانا پڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وینزویلا نے امریکا کو ذہنی مریض بھیجے ہیں جو کسی صورت قابل برداشت نہیں۔خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے اپنے حالیہ دورہ برطانیہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شاہ چارلس ایک بہترین انسان ہیں اور ان کے دورے کے دوران امریکا کی عزت و وقار میں اضافہ ہوا ہے۔