کاﺅنٹ ڈاﺅن شروع، امن پہلی ترجیح لیکن بھارت کو جواب دیں گے. ڈاکٹر محمد فیصل
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 )برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے خبردار کیا ہے کہ بھارتی حملوں کا جواب دینے کیلئے کاﺅنٹ ڈاﺅن شروع ہوگیا ہے، امن پہلی ترجیح ہے لیکن بھارت کو جواب دیں گے برطانوی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان نے بارہا پہلگام واقعے کی عالمی سطح پر تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی، پاکستان کی پہلی ترجیح امن تھی لیکن اب اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارتی حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا.
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حملوں کا جواب دینے کیلئے کاﺅنٹ ڈان شروع ہوگیا ہے، سلامتی کونسل اور بہت سے ممالک نے بھارت سے کشیدگی میں کمی لانے کا کہا تھا لیکن بھارت نے سکیورٹی کونسل سمیت کسی کی بات نہ سنی اور حملے کر دیئے. پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ ہمارے ملک پر میزائل پھینکے جا رہے ہیں، معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، میزائل حملوں کی صورت میں بھارت سے کیسے تعاون کیا جا سکتا ہے؟ بھارت پہلگام واقعے کی عالمی سطح پر تحقیقات سے کیوں خوفزدہ ہے؟ دوران انٹرویو پاکستانی ہائی کمشنر محمد فیصل نے اسکائی نیوز ٹیلی ویژن کی بھارت نواز خاتون صحا فی کو رافیل طیارے گرائے جانے کے معاملے پر لاجواب کر دیا. خاتون صحافی یلدہ حکیم نے ایک بار پھر بھارت کے موقف کو دہراتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر سے رافیل طیاروں کے معاملے پر سوال کیا یلدہ حکیم کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستانی وزیر دفاع خواجہ اصف کا انٹرویو دیکھا ہے، جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ بھارتی طیاروں کے مار گرائے جانے کا ثبوت یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر پوسٹیں موجود ہیں. پاکستانی ہائی کمشنر نے جواب میں پہلے تو یلدہ حکیم کو تہذیب کے لہجے میں بات کرنے کے بارے میں نرمی سے بتایا اور پھر کہا کہ سی این این نے فرانس کے انٹیلی جنس کے اعلی حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پاکستان نے بھارت کے رافیل طیارے مار گرائے ہیں سفیرمحمد فیصل نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ نے سی این این پر یہ خبر دیکھی ہوگی جس میں ایک فرانسیسی انٹیلی جنس اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایک سے زائد طیارے تباہ کیے گئے ہیں مزید معلومات آرہی ہیں میں سی این این پر شک کرنے والا کوئی نہیں ہوتا یہ ایک عالمی نام ہے.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستانی ہائی کمشنر کہ بھارتی کہا کہ
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔