والٹن ائیرپورٹ کے قریب دوبارہ دھماکوں کی آوازیں,سیکیورٹی ہائی الرٹ
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
عابد چودھری: والٹن ایئرپورٹ کے قریب ایک بار پھر دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں جبکہ وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں بھی شہریوں کو خوفزدہ کر رہی ہیں۔
علاقہ مکینوں کے مطابق دھماکے رات گئے سنے گئے جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ دھماکوں کی نوعیت اور مقام کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہو چکے ہیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ پولیس اور دیگر ادارے جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔
ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251105-08-21
اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)کا فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال ہوگیا ۔ پی آئی اے کی انتظامیہ نے متبادل انتظامات کے تحت فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا ہے۔پی کے 245 اسلام آباد تا دمام اور پی کے 761اسلام آباد تا جدہ کی پروازیں روانہ کر دی گئی ہیں جبکہ دیگر متاثرہ پروازوں کی ٹیک آف کلیئرنس بھی جلدی سے فراہم کی جا رہی ہے۔انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ائیرپورٹ پر کسی بھی طبقے کو مسافروں کو مزید مشکلات میں ڈالنے یا پروازوں کی روانگی میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔