بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے باعث لاہور میں تعلیمی ادارے بند
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر حکام نے لاہور کی والٹن کنٹونمنٹ اور گردونواح میں تعلیمی ادارے عارضی طور پر بند کر دیے ہیں۔
یہ فیصلہ لاہور کے والٹن روڈ کے قریب متعدد دھماکوں کی آوازوں کے بعد کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے لاہور کے علاقے نصیر آباد میں بھارتی جاسوس ڈرون کو مار گرانے کی بھی تصدیق کی ہے۔
عینی شاہدین نے کم از کم دو سے تین دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی اور سرکاری اسکولوں کی بندش کے حوالے سے والدین کو کالز موصول ہوئی ہیں۔ شہر کے دیگر علاقوں میں تعلیمی اداروں کے حوالے سے مزید اطلاعات کی تصدیق ہونا باقی ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
9 مئی کو دفاعی ادارے کی تنصیبات پر حملہ کیا گیا اور یہ ایک حقیقت ہے: رانا ثنااللہ
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے سکہ پی ٹی آئی والے کہتے تھے ثبوت دکھائیں اور سزا دیں، اب سزائیں سنائی جارہی ہیں تو کہا جارہا ہے سزا دی جارہی ہے۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ 9 مئی کو دفاعی ادارے کی تنصیبات پر حملہ کیا گیا اور یہ ایک حقیقت ہے، پی ٹی آئی والے خود تو کہہ رہے تھے کہ ثبوت دکھائیں اور سزا دیں۔انہوں نے کہا کہ اب پی ٹی آئی والوں کو سزائیں سنائی جارہی ہیں تو کہا جارہا ہے سزا دی جارہی ہے۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے تھے، ہمیں ایسے کیسز میں ٹھونسا جارہا تھا جس میں سزا موت تھی، تب بھی ہم ان کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات کرنے کو تیار تھے، ہم نے تو ہمیشہ مذاکرات کی بات کی مگر پی ٹی آئی والے تیار نہیں ہوتے۔پی ٹی آئی اراکین کی نااہلی اور ضمنی انتخابات کے معاملے پر رانا ثنااللہ نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ کا اختیار ہے کہ ٹکٹ کس کو دے، ٹکٹ پر سب سے پہلا حق کارکن کا ہے مگر کسی اور کو بھی ٹکٹ مل سکتا ہے۔