پاک بھارت کشیدگی؛ بھارتی صحافی آگ میں گھی ڈالنے لگے
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
بھارتی کرکٹرز کے پاکستان مخالف بیانات کے بعد چیمپئینز ٹرافی کے دوران دورے میں تعریفوں کے پُل باندھنے والے بھارتی صحافی بھی آگ میں گھی ڈالنے لگے۔
گزشتہ روز پاکستان کیخلاف جنگی جارحیت کی کوشش میں بھارت کو قیمتی رافیل طیاروں اور درجنوں ڈرونز کی تباہی کی صورت میں ہزیمت کا منہ دیکھنا پڑا تھا تاہم بھارتی کرکٹرز اور صحافیوں نے اُسے اپنی جیت قرار دیا۔
ادھر چیمپئینز ٹرافی کے دوران پاکستان کے دورے پر آئے بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے تعریفوں کے پُل باندھے لیکن اب بھارتی بورڈ کو ایشیاکپ اور آئی سی سی ایونٹس میں بھی پاکستان کیخلاف میچز کے مکمل بائیکاٹ کا مشورہ دے رہے ہیں۔
دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث 2012-13 سے کوئی دو طرفہ سیریز نہیں ہوئی، پاک بھارت ٹیمیں محض ایشیاکپ اور آئی سی سی ایونٹس میں مدمقابل آتی ہیں۔
قبل ازیں سابق بھارتی کرکٹر و کپتان سنیل گواسکر نے کہا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد ایشیاکپ 2025 میں پاکستان کو کھیلتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتا، مجھے نہیں لگتا پاکستان کو اس ایونٹ میں شامل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے چیئرمین اسوقت محسن نقوی ہیں جبکہ بھارت ایونٹ کا میزبان ملک ہے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بھارتی طیارے پلوامہ میں ایک سکول پر گرے، مقبوضہ وادی کے صحافی نے ویڈیو شیئر کردی
سرینگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کے دو طیاروں کو مار گرایا ہے۔ پہلے تو یہ خبریں صرف پاکستان میں سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے ہی چل رہی تھیں لیکن اب مقبوضہ وادی کے ایک صحافی نے ان تباہ حال طیاروں کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کردی ہے۔
صحافی آصف صحاف کی جانب سے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا گیا ہے کہ کوئی لڑاکا طیارہ پلوامہ میں ایک سکول پر گرا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ جنوبی کشمیر کا علاقہ وایوں ہے جہاں طیارہ گرا ہے اور اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آ رہی ہیں۔ان کی جانب سے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آگ کا ایک بڑا شعلہ فضا میں بلند ہے اور بہت سے مقامی لوگ دور سے کھڑے اس کو دیکھ رہے ہیں اور کچھ لوگ جائے وقوعہ کی طرف بھی جا رہے ہیں۔
''بھارتی حملہ کھلی جنگی جارحیت ہے،، ڈی جی آئی ایس پی آر کی سی این این سے گفتگو